قومی

Naxalites surrender in Chhattisgarh’s Dantewada: چھتیس گڑھ میں بڑی کامیابی، 65 لاکھ کے 27 انعامی سمیت 37 خطرناک نکسلیوں کی خودسپردگی

نئی دہلی: چھتیس گڑھ کے جنوبی بستر میں نکسلی سرگرمیوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کو ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے۔ اتوار کے روز مجموعی طور پر 37 ہارڈ کور نکسلیوں نے ہتھیار ڈال کر تشدد کی راہ چھوڑتے ہوئے مرکزی دھارے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں 65 لاکھ روپے کے انعامی 27 نکسلی شامل ہیں۔ یہ اہم کارروائی دنتے واڑہ کے ڈی آر جی دفتر میں ہوئی، جہاں سینئر پولیس و سیکورٹی افسران کی موجودگی میں رسمی طور پر ہتھیار سپرد کیے گئے۔

اعلیٰ رینک اور اہم کیڈرز شامل

اطلاعات کے مطابق ہتھیار ڈالنے والوں میں چار نکسلی آٹھ آٹھ لاکھ کے انعامی ہیں، ایک نکسلی پر پانچ لاکھ کا انعام تھا جبکہ کئی نکسلی دو لاکھ اور ایک لاکھ روپے کے انعامی تھے۔ یہ کیڈرز کمپنی نمبر 6، کمپنی نمبر 10، پلاٹون 16، آمدئی ایریا کمیٹی اور اندراوتی ایریا کمیٹی جیسے نکسلی تنظیم کے بنیادی ڈھانچے سے وابستہ تھے۔ قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ کئی خواتین بھی شامل ہیں، جن میں کچھ مشہور نکسلی قائدین  ایس جی سی ایم کملیش کی باڈی گارڈ اور ڈی وی سی ایم نرملا کی سکیورٹی گارڈ رہ چکی ہیں۔

خوفناک وارداتوں میں شامل رہے ملزمان

یہ نکسلی 2019 سے 2024 کے درمیان کئی مہلک حملوں میں ملوث تھے، جن میں سال 2020 میں منیپا کے مقام پر ٹی سی او سی ٹیم پر حملہ شامل تھے، جس میں 26 جوان شہید اور 20 زخمی ہوئے اور ہتھیاروں کو لوٹ لیا تھا ۔اسی طرح 2024 میں گوبل- تھلتھلی جنگل میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، سڑکیں اکھاڑنا، درخت کاٹ کر راستے بند کرنا اور بند ہفتہ کے دوران بینر و پوسٹر لگانے جیسے حملوں میں بھی یہ گروہ شامل تھے۔

افسران کی موجودگی اور حکومتی اعلان

اس موقع پر ڈی آئی جی دنتے واڑہ رینج کملوچن کشیپ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف راکیش چودھری، ایس پی دنتے واڑہ گورَو رائے اور سی آر پی ایف کی مختلف بٹالین کے کمانڈنٹ موجود تھے۔آئی جی بستر سندرراج پی نے بتایا کہ ’’پونا مارگم‘‘بستر میں مستقل امن کی سب سے مضبوط پہل بن چکا ہے۔ صرف 20 مہینوں میں دنتے واڑہ میں 165 انعامی سمیت 508 سے زیادہ نکسلی ہتھیار ڈال چکے ہیں، جبکہ پورے بستر رینج میں لونو وراتو مہم کے تحت 333 انعامی سمیت 1,160 نکسلی مرکزی دھارے میں لوٹ آئے ہیں۔

ریہیب اور مالی مدد

تمام ہتھیار ڈالنے والوں کو فوری طور پر 50 ہزار روپے کی مالی امداد دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت کی پالیسی کے مطابق انہیں ہنر تربیت، رہائشی مکان، زرعی زمین اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

58 minutes ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

2 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

2 hours ago