قومی

Lawrence Bishnoi Gang: سلمان خان کے قریبی لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے بشنوئی گینگ، بابا صدیقی ہی نہیں اور بھی کئی لوگ ہٹ لسٹ میں

Lawrence Bishnoi Gang: ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اور اجیت پوار دھڑے کے سینئر لیڈر بابا صدیقی کے قتل نے سنسنی مچا دی ہے۔ اس حملے میں دو ملزمان کی گرفتاری کے بعد بھی یہ سوال برقرار ہے کہ کیا لارنس بشنوئی گینگ سلمان خان کے قریبی لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے؟ اس سے پہلے بھی سلمان کے کچھ دوستوں پر حملے ہو چکے ہیں جن میں پنجابی گلوکار اے پی ڈھلو اور گپی گریوال بھی شامل ہیں۔

25 نومبر 2023 کو پنجابی گلوکار گپی گریوال کے کینیڈین بنگلے پر فائرنگ ہوئی تھی۔ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے لارنس بشنوئی گینگ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کی تھی، جس میں لارنس بشنوئی کے نام سے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ‘آج گپی گریوال کے بنگلے میں فائرنگ کروائی گئی۔ سلمان خان کو بہت بھائی بھائی کرتا رہتا ہے۔ اپنے اس بھائی کو بول کہ تجھے بچائے۔تجھے وہم ہو گیا ہے کہ داؤد تجھے بچائے گا، لیکن ہم سے کوئی بھی تجھے بچا نہیں پائے گا۔ سدھو موسے والا کو مارنے کے بعد تونے بہت اوور ایکٹنگ کی تھی۔ تجھے یہ  ٹریلر دکھایا ہے۔ جلدی ہی پوری فلم بھی دکھانا ہے۔”

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

4 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

5 hours ago