نئی دہلی: آج جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے مولانا محمود اسعد مدنی کی قیادت میں وقف ترمیمی بل 2024 پراپنی آراء اورتجاویزپیش کرنے کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی ( جے پی سی ) سے میٹنگ کی۔ یہ میٹنگ پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی کے مین کمیٹی روم میں صبح 11 بجے سے سہ پہرتک منعقد ہوئی۔
جمعیۃ کے وفد میں صدرجمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی، سینئرایڈوکیٹ سپریم کورٹ رؤف رحیم، اکرم الجبارخان ریٹائرڈ آئی آرایس افسر، مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند، مولانا نیازاحمد فاروقی، سکریٹری جمعیۃ علماء ہند، اویس سلطان خان، ایڈوائزردفترجمعیۃ علماء ہند شامل رہے۔ ملاقات کے دوران وفد نے وقف ایکٹ میں مجوزہ ترمیمات پرکئی اہم سفارشات پیش کیں۔ اس موقع پر جمعیۃ کی طرف سے سپریم کورٹ کے سینئرایڈوکیٹ رؤف رحیم نے بل کے آئینی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔
جمعیۃ علماء ہند کی میٹنگ میں ماہرین نے کی تھی شرکت
اس سے قبل، 12 ستمبرکوجمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی کی دعوت پرجمعیۃ کے مرکزی دفترنئی دہلی میں وقف (ترمیمی) بل 2024 سے متعلق ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی تھی، جس میں مختلف ملی تنظیموں کے سربراہان، سیاسی وسماجی شخصیات اور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔ میٹنگ کا مقصد اس بل کے مختلف پہلوؤں پرغوروخوض کرنا اوراس کے ممکنہ نتائج کا تجزیہ کرنا تھا۔ نیز اس کے پس منظرمیں سیاسی وسماجی سطح پرشعوروبیداری کے اقدامات طے کرنے تھے۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی نے خاص طورپروقف جائیدادوں کے خلاف سماجی سطح پر نفرت اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ پھیلانے پرگہری تشویش کا اظہارکیا تھا اور کہا کہ ہمیں وقف ایکٹ کے تحفظ کے لیے سیاسی، سماجی اور قانونی سطحوں پرجدوجہد کرنی ہوگی۔
وقف ترمیمی بل ملی تنظیموں کو کسی بھی صورت منظورنہیں
میٹنگ میں شرکاء نے متفقہ طوریہ واضح پیغام دیا تھا کہ انھیں وقف ایکٹ ترمیمی بل کسی صورت میں منظورنہیں ہے۔ لہٰذا اس بل کے خلاف سیاسی دباؤبنانے کے لئے حکومت کے حلیف جے ڈی یواورٹی ڈی پی سمیت ہم خیال سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے جائیں گے۔بہار، آندھراپردیش اوردہلی میں بڑے پیمانے پرعوامی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ وقف املاک کے بارے میں غلط فہمیوں کے ازالے اور درست معلومات فراہم کرنے کے لیے ویڈیوز، تحریری مواد اورسوشل میڈیا مہمات تیارکی جائیں گی تاکہ عوام کو صحیح حقائق سے آگاہ کیا جا سکے۔ نیزسکھ اوردلت برادریوں سمیت دیگرطبقات سے بھی رابطہ کیا جائے گا تاکہ اس بل کے خلاف ایک مضبوط اجتماعی موقف اپنایا جا سکے۔
-بھارت ایکسپریس
اجمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش کے مطابق مینا کو گرفتار کر لیا…
دیپیکا نے تیسرے، 19ویں، 43ویں، 44ویں اور 45ویں منٹ میں گول کیے، جب کہ پریتی…
اسپتال سے وابستہ ایک جونیئر ڈاکٹر نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر جس کی چھت گری…
ڈاکٹر سمیر وی کامت، سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق اور ترقی اور چیئرمین، ڈیفنس ریسرچ اینڈ…
ملزم کے وکیل امت مشرا اور سنیل مشرا نے کہا کہ مبینہ واقعہ سے قبل…
دہلی کی سی ایم آتشی نے بھی عآپ کی اس جیت پر ردعمل ظاہر کیا۔…