قومی

Latest News on Nitish Kumar: انڈیا الائنس میں نتیش کمار کی ناراضگی سے متعلق خبروں کو پارٹی نے میڈیا کی من گھڑت باتیں بتاکر خارج کردیا

انڈیا الائنس کی میٹنگ میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا نام ٹی ایم سی اور اے اے پی نے وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر تجویز کیا تھا۔ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ میٹنگ میں موجود بہار کے سی ایم نتیش کمار اس پر ناراض ہیں۔ تاہم اب جے ڈی یو نے کسی بھی قسم کی ناراضگی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتیش کمار میٹنگ کے اختتام تک وہاں موجود تھے۔جے ڈی یو کے قومی صدر لالن سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’نتیش کمار جی ناراض نہیں ہیں۔ وہ آخر تک اجلاس میں موجود رہے۔ میٹنگ کے بعد، ہم ملکارجن کھرگے جی، راہل گاندھی جی اور سونیا گاندھی جی سے اجازت لے کر باہر آئے۔ یہ من گھڑت باتیں ہیں کہ وہ ناراض ہیں۔ فیصلہ ہوا کہ پریس بریف میں ایک یا دو لوگ بیٹھیں گے۔للن سنگھ نے دعویٰ کیا کہ اتحاد میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

دوسری طرف جب سیٹ شیئرنگ کے بارے میں پوچھا گیا تو للن سنگھ نے کہا کہ سیٹ شیئرنگ پر بات ہوئی ہے۔ تمام ریاستوں میں 15-20 دنوں میں سیٹوں کی تقسیم کی جائے گی۔ مختلف مقامات پر مشترکہ ریلیاں نکالی جائیں گی۔ عام میٹنگیں ہوں گی اور اتحاد میں شامل جماعتوں کے لیڈران ان میں شرکت کریں گے۔ نتیش کمار کے ساتھ جے ڈی یو کے ممبران پارلیمنٹ کی ملاقات پر للن سنگھ نے کہا کہ جب وہ دہلی میں تھے تو ممبران پارلیمنٹ نے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ نتیش کمار نے انہیں ملاقات کا وقت دیا تھا۔

اتحاد کے اجلاس سے توقع کی جارہی تھی کہ الائنس کوآرڈینیٹر کے عہدے کا اعلان ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ جبکہ کہا گیا ہے کہ رابطہ کمیٹی اجلاس کے انعقاد سے متعلق کام دیکھے گی۔ ایسے میں نتیش کمار کے کوآرڈینیٹر بننے کے امکانات بھی معدوم ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ اسی وقت، ٹی ایم سی اور اے اے پی نے ملکارجن کھرگے کا نام پی ایم امیدوار کے طور پر پیش کیا ہے،جس کی وجہ سے نتیش کمار بھی اس دوڑ سے باہر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

National Press Day: آزادیٔ اظہار کے ساتھ ذمہ داری بھی ضروری، صحافی تکنیکی تبدیلیوں کو اپنائیں: اشونی ویشنو

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے جمہوریت کو مضبوط بنانے میں میڈیا کے…

1 hour ago

Adani Green Energy On Tarali Project: تارالی پمپ اسٹوریج پروجیکٹ پر اڈانی گرین انرجی نے واضح کی صورت حال، بتایا کب ملی کون سی منظوری

اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ تارالی پمپ اسٹوریج پروجیکٹ میں نہ تو…

2 hours ago

8th Pay Commission: کیا ریٹائرڈ ملازمین کو بھی ملے گا بقایا جات کا فائدہ؟ پنشنروں نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر کیا مطالبہ

آٹھویں پے کمیشن کے تحت یکم جنوری 2026 سے پہلے ریٹائر ہونے والے پنشنروں اور…

2 hours ago