فرخ آباد: اترپردیش کے فرخ آباد ضلع سے بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ بدھ کی صبح یہاں ڈسٹرکٹ الیکشن آفس کے گودام میں آگ لگنے سے 800 ای وی ایم مشینیں جل کر راکھ ہونے کی خبر ہے۔ آگ لگنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں اور فائر بریگیڈ کے درجنوں اہلکار اطلاع پر پہنچ گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن اس سے پہلے ہی دفتر میں موجود تمام کاغذات وغیرہ جل کر راکھ ہو گئے۔ وہیں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’’فرخ آباد میں 800 ای وی ایم جل گئی… شارٹ سرکٹ کے بغیر لگی آگ سے شکوک کا دھواں اٹھ رہا ہے۔‘‘
میڈیا ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح ڈسٹرکٹ الیکشن آفس کے گودام میں آگ لگ گئی جس سے دفتر میں خوف وہراس پھیل گیا جب کہ بتایا جارہا ہے کہ گودام میں رکھی 800 ای وی ایم مشینیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ اس دوران فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں کے ساتھ ڈیڑھ درجن فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں ایک گھنٹے سے زائد جدوجہد کی اور بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا جا سکا۔ تاہم دفتر سے کافی دیر تک دھواں نکلتا رہا۔ اطلاع ملتے ہی انتظامی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ سٹی مجسٹریٹ نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ڈی وی آر کو محفوظ رکھنے کو کہا گیا ہے۔
نہیں ہوا شارٹ سرکٹ
بتا دیں کہ رول کے مطابق گودام میں بجلی کا کوئی کنکشن نہیں ہے۔ اس لیے شارٹ سرکٹ آگ کی وجہ نہیں ہو سکتا۔ اس پر ایک بڑا سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ آگ کیسے لگی اور اگر یہاں کسی نے آگ لگائی ہے تو اس کا کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔ فی الحال تمام نکات پر تفتیش کی جارہی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرے چل رہے تھے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کو محفوظ رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس دوران سٹی مجسٹریٹ ستیش چندرا نے کہا کہ ڈی بی آر کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…
جے پی سی کا اجلاس منگل 5 نومبر کو بھی جاری رہا۔ جے پی سی…
مدنی نے کہا کہ جس طرح فرقہ پرست طاقتیں اور اقتدار میں بیٹھے کئی وزراء…
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…