بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمین حج کی سہولت کے لیے عوامی مطالبے پرویٹنگ لسٹ میں منتخب عازمینِ حج کے لئے حج اخراجات کی پہلی اوردوسری قسط کی رقم 2,72,300 روپئے جمع کرنے کی تاریخ میں 06.01.2025 تک توسیع کردی ہے۔ قرعہ اندازی میں پہلے سے منتخب عازمین بھی 6 جنوری تک حج اخراجات کی دوسری قسط 1,42,000 جمع کرسکتے ہیں۔
حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے جاری سرکلرمیں عازمین سے اپیل کی گئی ہے کہ اس سہولت کا فائدہ اُٹھائیں۔ اب تاریخ میں مزید توسیع کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ عازمین کو رقم جمع کرنے کے لئے ای-پیمنٹ کی سہولت دی گئی ہے، جو ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in یا حج سہولت ایپ پردستیاب ہے، کریڈٹ کارڈ/ڈیبٹ کارڈ/نیٹ بینکنگ/یو پی آئی کے ذریعہ عازمین
اسٹیٹ بینک آف انڈیا اوریونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی شاخ میں پےِ ان سلپ اوربینک ریفرنس نمبرکے ذریعے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں جمع کرسکتے ہیں۔
ویٹنگ لسٹ سے منتخب عازمین رقم کی ادائیگی کرنے کے بعد اصل انٹرنیشنل پاسپورٹ (مشین ریڈ ایبل) ذاتی تصدیق شدہ کاپی، میڈیکل اسکریننگ اورفٹنیس سرٹیفکٹ، حلف نامہ، بینک کی پے سلپ، حج درخواست فارم کاپی،08.01.2025 تک جمع کرا دیں۔ حج اخراجات کی تیسری قسط کا اعلان ہوائی جہازکے کرایے اور سعودی عرب میں ہونے والے اخراجات تعین کے بعد کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in یا ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاترپررابطہ کرسکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…
طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…
سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…