قومی

بی جے پی لیڈرمحمد اقبال کو پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ کے ریاستی صدر بنائے گئے، الحاج عرفان احمد نے سونپی ذمہ داری

نئی دہلی: راشٹروادی فلاحی و سماجی تنظیم پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے سرپرست اعلی الحاج محمد عرفان احمد (سابق رُکن، سینٹرل وقف کونسل اورآل انڈیا حج کمیٹی،حکومت ہند) اورپسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ کے قومی صدراحسان عباسی نے یوپی کے امروہہ کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (حکومت ہند) کے رکن سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی میں خدمات انجام دینے والے محمد اقبال کی سیاسی وسماجی اورملی وفلاحی خدما ت کو دیکھتے ہوئے مسلم پسماندہ سمیتی سنگھ کا دہلی پردیش کے صدر کے طور پر منتخب کیا ہے۔

اس موقع پرسمیتی کے صدر اور بی جے پی رہنما الحاج عرفان احمد نے میڈیا سے بات چیت میں امید کا اظہار کیا کہ محمد اقبال پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ کے اصول وضوابط پر عمل کرتے ہوئے بالخصوص قوم و ملت کے ساتھ پسماندہ طبقات کیلئے بے لوث خدمات انجام دیں گے۔ عرفان احمد نے یہ بھی کہا کہ وہ اقبال دہلی سمیت متعدد ریاستوں کی غیرسرکار ی تنظیموں سے جڑکرکئی برسوں سے معاشرہ کے دبے کچلے طبقات کے لوگوں کیلئے کام کرتے ہیں، تاہم آگے بھی اسی طرح کرتے رہیں گے۔

احسان عباسی ودیگر پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ ) کے سربراہان وعہدیداران نے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے خصوصی طورپرمبارکباد پیش کی۔ وہیں اخبارنویسوں سے گفتگو میں محمد اقبال نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے کندھوں پرجو مجھے ذمہ داری پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ کے سینئرکارکنان نے جو سونپی ہے، لہذا میں اسے بخوبی شاندارطریقے سے انجام دوں گا، خصوصاً ملک کی ترقی کے ساتھ محبت وبھائی چارگی کے فروغ اورنفرت کے خاتمہ کیلئے مضبوطی اور پوری قوت کے ساتھ شاندارکام کروں گا، اس کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی جی کی ہدایت پرچلتے ہوئے پسماندہ مسلم کمیونٹی کیلئے زمینی سطح سے کام کروں گا، کیونکہ جدید ٹکنالوجی کے اس دورمیں پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود بے حد ضروری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Tamil Nadu Explosion: تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں خطرناک دھماکہ، حادثے میں 6 افراد کی موت

یہ دھماکہ اس وقت ہوا، جب فیکٹری میں کام چل رہا تھا اورملازمین اپنے مستقل…

31 minutes ago

EPFO launches centralised pension system: ای پی ایف اوسے متعلق بڑا اپ ڈیٹ، 68 لاکھ سے زیادہ پنشنرز کو ہوگا فائدہ

وزارت نے کہا کہ سی پی پی ایس کا پہلا پائلٹ پروجیکٹ گزشتہ سال اکتوبر…

1 hour ago