قومی

Lalan Singh Reaction on Amit Shah: امت شاہ کو للن سنگھ کا جواب،آپ کا کردار ہی دوہرا ہے،صرف جملے بازی کرتے ہیں

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار (05 نومبر) کو مظفر پور میں منعقدہ ریلی  میں سی ایم نتیش کمار پر مینڈیٹ کی توہین کرنے کا الزام لگایا۔ اس پر جے ڈی یو کی طرف سے امت شاہ کو جواب ملا ہے۔ پارٹی کے قومی صدر للن سنگھ نے کہا کہ 2005 میں کون بڑی تعداد میں تھا؟ 2010 میں نتیش کمار اکیلے ہی حکومت بنا سکتے تھے۔ 115 سیٹیں جیتیں۔ بعد میں تین لوگ آئے اور تعداد 118 ہوگئی، لیکن نتیش کمار نے آپ کو کندھے پر بٹھا لیا۔ انہوں نے کندھے پر رکھ کر کہا کہ اگر کوئی اتحادی کمزور ہے تو اسے کندھے پر بٹھاو۔للن سنگھ نے پوچھا آپ  نے 2020 میں کیا کیا؟ ہماری پارٹی کے ایک لیڈر کو شامل کرکے آپ نے نتیش کمار کو کمزور کرنے کی سازش کی۔ جب نتیش کمار کو ان کی حمایت کی بنیاد سے کمزور نہیں کیا جا سکا تو انہوں نے سازش کر کے انہیں کمزور کر دیا۔ایک  پارٹی کا سہارا لے کر کے انہوں نے جنتا دل (یو) کےسیٹ کو ہرانے کا کام کیا۔ اس میں ہماری پارٹی کا ایک لیڈر آپ کا حلیف بن گیا، جس پر نتیش کمار کو بھروسہ تھا۔

للن سنگھ نے کہا –آپ کا کردارہی  دوہرا ہے

جے ڈی یو کے قومی صدر نے کہا کہ امت شاہ جتنی بار چاہیں آئیں۔ ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔ذات پات کی مردم شماری کی رپورٹ پر کہا گیا ہے کہ بی جے پی ہمارے ساتھ تھی۔ جے ڈی یو کے 11 لوگوں کے ایک وفد نے آپ سے ملاقات کی تھی اور آپ سے ملک بھر میں یہ کام کروانے کو کہا تھا اور آج آپ یہ کہہ رہے ہیں۔ آپ کا کردار خود دوہرا ہے۔ آپ نے ذات پات کی مردم شماری کو روکنے کے لیے پٹنہ ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی۔ یہاں سے مسترد ہونے کے بعد  سپریم کورٹ گئے۔

ذات پر مبنی سروے رپورٹ  100 فیصد درست

للن سنگھ نے ذات کے سروے کے اعداد و شمار کو 100 فیصد درست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو آپ (امت شاہ) اعلان کرتے کہ آپ پورے ملک میں ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کرائیں گے اور آپ بہار کے لیے جو غلط اعداد و شمار دے رہے ہیں اسے درست کر دیتے۔ آپ کو ایمانداری سے کہنا چاہئے کہ آپ نے اسے روکنے کی کوشش کی۔للن سنگھ نے کہا کہ امت شاہ خواتین کو بااختیار بنانے کی بات کرتے ہیں۔ نتیش کمار سے بااختیار بنانے کے بارے میں سمجھیں۔ آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ خواتین ریزرویشن بل لائے ہیں۔ کون سا بل لائے ہو؟  کھوداپہاڑ،نکلا چوہا ۔ یہ کب نافذ العمل ہو گا؟ آپ نے اپنی بڑائی کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا۔ آپ اسے دسمبر کے اجلاس میں لے آتے، خصوصی اجلاس کی کیا ضرورت تھی؟

نتیش کمار نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر رہے ہیں

سال 2014کے انتخابات میں کیا وعدہ کیا تھا بتایا جائے۔ وزیر اعظم نے وعدہ کیا اور انتخابات کے بعد آپ نے کہا کہ یہ سب انتخابی جملہ ہے، جب کہ نتیش نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا ہو رہا ہے۔ بہار کے لوگ سب سمجھ رہے ہیں کہ آپ کا کردار کیا ہے۔ آپ سب محض باتیں کرنے والے ہو۔للن سنگھ نے کہا کہ پٹنہ کے ایک ایم پی ہیں جو کہہ رہے تھے کہ جب کوئی ہمارے گھر تفصیلات لینے نہیں آیا تو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے سارا ڈیٹا نکال کر رکھ دیا۔ امت شاہ نے کہا کہ بہار میں گینگ وار ہو رہا ہے، اس پر للن سنگھ نے کہا کہ منی پور میں کیا ہو رہا ہے؟ آج تک کچھ نہیں کہا۔ وہ ملک اور بیرون ملک مودی-مودی کے نعرے لگاتے رہتے ہیں، پھر وہ منی پور کیوں نہیں آتے؟

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

3 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

3 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

4 hours ago