یوٹیوبر ایلویش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ مینکا گاندھی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس نے یہ دھمکی اتر پردیش کے نوئیڈا میں سانپ کے زہر کی سپلائی کے معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد دی ہے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک ویلاگ پوسٹ میں ایلوش یادیو نے مینکا گاندھی پر ان کی شبیہ کو داغدار کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ سچ جلد سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مینکا گاندھی نے مجھے سانپ فراہم کرنے والوں کا سربراہ کہاہے۔ میں ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کروں گا۔یوٹیوبر کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں انہیں نہیں چھوڑوں گا، اب میں ان تمام چیزوں کو لے کر سرگرم ہوگیا ہوں، پہلے میں سوچتا تھا کہ مجھے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے، لیکن اب میری امیج متاثر ہورہی ہے۔
جب پولیس تفتیش شروع کرے گی تو ویڈیو بناؤں گا
بگ باس او ٹی ٹی 2 کے فاتح ایلوش یادو نے کہاکہ جب پولیس تفتیش شروع کرے گی تو میں ویڈیو بھی شیئر کروں گا، میں آپ کو سب کچھ دکھاؤں گا۔ جلد ہی ایک پریس بیان بھی جاری کیا جائے گا کہ ایلوش یادیو کا اس کیس میں کوئی دخل نہیں ہے۔ میں یہ بڑے اعتماد کے ساتھ کہہ رہا ہوں۔ براہ کرم وہ ویڈیو دیکھیں اور شیئر بھی کریں۔مینکا گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے ایلوش نے کہا کہ جب میں صبح بیدار ہوا تو میں نے ایف آئی آر دیکھی، جس میں لکھا تھا کہ مینکا گاندھی کی این جی او (پیپل فار اینیملز) نے یہ مقدمہ درج کرایا ہے۔ وہ عورت (مینکا گاندھی) کہہ رہی تھی کہ میں اپنے گلے میں سانپ ڈال کر گھومتا ہوں۔ یہ سب گانے کی شوٹنگ کے لیے تھا اور کچھ نہیں۔
خاندان کا نام خراب نہیں کروں گا
ایلوش کا مزید کہنا تھا کہ ’میں ان تمام غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو کر اپنا اور اپنے خاندان کا نام خراب نہیں کروں گا، اگر اس معاملے میں میں ایک فیصد بھی ملوث ہوا تو میں خود سپردگی کر دوں گا، چاہے سزا 10 سال ہو یا 100 سال۔ سب جانتے ہیں کہ میرا معیار اتنا گرا نہیں ہے کہ میں اس قسم کا کام کروں گا۔
ایلوش یادو نے میڈیا کو نشانہ بنایا
اس دوران اس نے میڈیا کو بھی نہیں بخشا اور کہا کہ وہ (میڈیا) ٹی آر پی کے لیے کسی کے نام اور امیج کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ آج مجھے احساس ہوا کہ سوشل میڈیا اور خاص کر ہمارا ہندوستانی میڈیا کچھ بھی کر سکتا ہے۔ آپ جھوٹی خبریں پھیلا کر کسی کو نئی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں اور کسی کو نیچے لا سکتے ہیں اور اس کے بعد آپ معافی بھی نہیں مانگیں گے۔
ریو پارٹی کے خلاف مقدمہ درج
قابل ذکر ہے کہ نوئیڈا پولس نے ایلوش یادو کے خلاف سیکٹر 49 میں ایک ریو پارٹی کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا تھا۔ اس کے خلاف ریو پارٹی میں سانپ کا زہر استعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اس معاملے میں پہلے مینکا گاندھی نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل اتر پردیش کے متھرا میں چھاپہ مارا گیا تھا جہاں آٹھ لوگوں کے پاس آٹھ سانپ ملے تھے۔ ان لوگوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایک گینگ کا حصہ ہیں، جو ریو پارٹیوں میں سانپ کا زہر نشہ آور اشیاء کے طور پر فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کیس میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیاہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…