کولکاتا کے آرجی کار میڈیکل کالج میں جنسی استحصال اورقتل کی شکارخاتون ٹرینی ڈاکٹرکے سانحہ سے ڈاکٹروں اوراسٹوڈنٹس میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ ٹرینی ڈاکٹرکوانصاف دلانے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ یہ احتجاجی مظاہرہ پورے ملک میں تیزہورہا ہے اور ڈاکٹر ہڑتال پر چلے گئے ہیں، جس کی وجہ سے خدمات ٹھپ ہوگئی ہیں۔ ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن (آرڈی اے) ایمس نے اتوارکے روزجواہرلال نہرو اسٹیڈیم سے متعلق ایمس تک کینڈل مارچ بھی نکالا گیا تھا۔
قابل ذکرہے کہ کولکاتا کے آرجی کارمیڈیکل کالج اور اسپتال میں خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ آبروریزی اور قتل معاملے میں پولیس ایکشن موڈ میں نظر آرہی ہے۔ کولکاتا پولیس ہیڈ کوارٹر، لال بازار نے تین جونیئرڈاکٹروں اور ایک ہاؤس اسٹاف کو طلب کیا۔ حادثہ کی رات وہ ڈیوٹی پرتھے۔ کولکاتا پولیس ذرائع نے اس کی جانکاری دی ہے۔
رام منوہرلوہیا اسپتال میں بھی ڈاکٹروں کا احتجاج
دہلی کے رام منوہرلوہیا اسپتال میں بھی ڈاکٹروں کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ ایک ڈاکٹرنے کہا کہ ہمارے تین اہم مطالبات ہیں۔ پہلا سی بی آئی فاسٹ ٹریک جانچ کرے، کیونکہ ریاستی حکومت کی جانچ بہت جانبدارانہ ہے۔ وہ کسی بھی بے قصورکوپکڑکرہمیں خاموش کرانا چاہتے ہیں، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ یہ ایک اجتماعی آبروریزی اورقتل ہے، جسے 3-2 لوگوں نے انجام دیا ہے۔ یہ نربھیا پارٹ-2 ہے۔ دوسرا، آرجی کارکے غیر حساس افسرجوڈاکٹروں کے ڈیوٹی روم میں ایسا ہونے پر”رات میں اکیلی لڑکی کیا کررہی تھی”، جیسے بیان جاری کررہی ہے، انہیں مستقل طورپرہٹا دیا جائے۔ تیسرا، پورے ہندوستان کے سبھی اسپتالوں میں سینٹرل پروٹیکشن ایکٹ نافذ کیا جائے۔
تحریری یقین دہانی تک مطالبات پرڈٹے رہنے کا اعلان
جی ٹی بی اسپتال کے آرڈی اے صدر ڈاکٹر رجت شرما نے کہا، “ڈاکٹروں کے طورپرہم بھی مریضوں کی دیکھ بھال کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ ایک ڈاکٹر برادری کے نمائندوں کے طورپریہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ساتھی ڈاکٹروں کی کم ازکم ضرورتوں کو پورا کریں اور ان کے مطالبات کو آگے رکھیں۔ اس طرح کی بربریت شرمناک ہے۔ ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی کمیٹی خوفزدہ ہے اور جب تک ہمیں تحریری طور پر یقین دہانی نہیں کرائی جاتی، ہم اپنے مطالبات پر ڈٹے رہیں گے۔”
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…