سیاست

BSP Supremo Mayawati: یوپی میں رمضان میں لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے معاملے پر مایاوتی نے کہا- مسلمانوں کے  ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے

بہوجن سماج پارٹی سے اپنے بھتیجے آکاش آنند کو نکالنے کے بعدبی ایس پی سپریمو مایاوتی مکمل ایکشن موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔ بی ایس پی سپریمو نے اب رمضان کے دوران لاؤڈ سپیکر ہٹانے کی کارروائی پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اسے مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک   قراردیا اور کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ بغیر کسی تعصب کے تمام مذاہب کے ساتھ یکساں سلوک کریں۔ بی ایس پی سپریمو نے اس سے باہمی ہم آہنگی کے بگڑنے کا بھی امکان ظاہر کیا اور کہا کہ حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رمضان کے دوران لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی مہم پر بیان دیا اور کہا کہ ‘ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے ،جو تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے۔ ایسے میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو بغیر کسی تعصب کے تمام مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ یکساں سلوک کرنا چاہیے، لیکن مذہبی معاملات میں بھی مسلمانوں کے ساتھ جو سوتیلا سلوک والا رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، وہ جائز نہیں ہے۔
Mayawati said on the matter of removing loudspeakers in UP during Ramzan – Muslims are being treated step-motherly

انہوں نے مزید لکھا- ‘اس کے ساتھ ہی تمام مذاہب کے تہواروں کے لیے پابندیوں اور چھوٹ سے متعلق قواعد و ضوابط کو بغیر کسی تعصب کے یکساں طور پر لاگو کیا جانا چاہیے، جو  ایسا ہوتا  ہوانظر نہیں آرہاہے۔ یہ فطری بات ہے کہ اس کی وجہ سے معاشرے میں امن اور ہم آہنگی خراب ہو گی جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔ حکومتوں کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔

لاؤڈ سپیکر کے خلاف مہم جاری ہے

دراصل ان دنوں اتر پردیش میں لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی مہم چل رہی ہے۔ اس کے تحت  مذہبی مقامات سے مقررہ معیار سے زیادہ حجم والے لاؤڈ سپیکر ہٹائے جا رہے ہیں۔ پولیس اس اصول کو سختی سے نافذ کر رہی ہے۔ ساتھ ہی مسلم مذہبی رہنماؤں نے لاؤڈ سپیکر کے حوالے سے حکومت سے رعایت کا مطالبہ کیا ہے۔

آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی نے کہا کہ رمضان المبارک میں افطار اور سحری کے وقت اعلان کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے وقت میں لاؤڈ سپیکر  نہیں سنائی دینےکی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ حکومت اس مہینے کچھ ریلیف دے تو بہتر ہوسکتا ہے ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Tragic incident in Greater Noida, Uttar Pradesh: گریٹر نوئیڈا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت، علاقے میں سنسنی

یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…

31 minutes ago

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

1 hour ago

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

3 hours ago

No Tariffs on India for Purchasing Oil and Gas from Russia: روس سے تیل اور گیس خریدنے پر ہندوستان پر نہیں لگے گا ٹیرف، ٹرمپ کا بڑا اعلان

قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…

4 hours ago