Dhananjay Munde News: مہاراشٹر کے کابینی وزیر دھننجے منڈے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دھننجے منڈے کا استعفیٰ لے کران کے سکریٹری (پی اے) پرشانت جوشی وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کی رہائش گاہ پر پہنچے تھے۔ دیویندر فڑنویس نے بتایا کہ دھننجے منڈے نے مجھے استعفیٰ دیا ہے۔ میں نے استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔ آئندہ کارروائی کے لئے گورنر کے پاس استعفیٰ بھیج دیا ہے۔
دھننجے منڈے کے قریبی ساتھی والمیک کراڈ کو سرپنچ سنتوش دیشمکھ کے قتل کے معاملے میں ملزم بنائے جانے کے پس منظرمیں وزیر اعلیٰ دیویندرفڑنویس نے دھننجے منڈے سے وزیرکے عہدے سے استعفیٰ دینے کوکہا تھا۔
نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارنے پیرکی رات وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات کی اوردیشمکھ قتل معاملے میں کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ کے نتائج اوردودیگر متعلقہ معاملات پرتبادلہ خیال کیا، جس میں کراڈ کو ملزم نمبرایک بنایا گیا ہے۔ ایک ذرائع نے کہا تھا، “فڑنویس نے دھننجے منڈے سے آج وزیرکے عہدے سے استعفیٰ دینے کوکہا ہے۔”
پرلی سے این سی پی کے رکن اسمبلی ہیں دھننجے منڈے
ریاستی خوراک اورشہری سپلائی کے وزیردھننجے منڈے بیڈ ضلع کے پرلی سے این سی پی کے ایم ایل اے ہیں۔ فی الحال، این سی پی کے سربراہ اجیت پوارپونے کے ساتھ ساتھ بیڈ ضلع کے سرپرست وزیرہیں۔ بیڈ کے ماساجوگ گاؤں کے سرپنچ دیش مکھ کوگزشتہ سال 9 دسمبر کومبینہ طور پر ضلع میں ایک پاورکمپنی کو نشانہ بناکر کی جارہی جبراً وصولی کی کوشش کو روکنے کی کوشش کرنے پراغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اورپھربعد میں ان کا قتل کردیا گیا۔
سی آئی ڈی نے داخل کی ہے 1,200 سے زیادہ صفحات کی چارج شیٹ
سی آئی ڈی نے 27 فروری کو دیشمکھ کے قتل اور دو متعلقہ معاملوں میں بیڈ ضلع کی ایک عدالت میں 1,200 سے زیادہ صفحات کی چارج شیٹ داخل کی۔ سرپنچ کے قتل، اواڈا کمپنی سے پیسے لینے کی کوشش اور کمپنی کے سیکورٹی گارڈ پر حملہ کرنے کے تین الگ الگ معاملے بیڈ کے کیج تھانے میں درج کئے گئے ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف سخت مہاراشٹرکنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (مکوکا) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اب تک سات افراد کوگرفتار کیا گیا ہے اوران کے خلاف مکوکا کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک ملزم تاحال فرار ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
جوشی نے کہا، "ٹیرف کے اقدامات سے پیدا ہونے والے خطرات کی پیچیدگی - جو…
ہندوستان میں خوردہ بازار 2024 میں 82 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچنے کی امید ہے۔…
گودام اور لاجسٹکس کا شعبہ ہندوستان کے جی ڈی پی میں 13-14 فیصد کا حصہ…
Traxcn کی ایک رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی سٹارٹ اپس نے اب تک مالی سال 2025…
الہ آباد ہائی کورٹ نے منگل کو سنبھل واقع شاہی جامع مسجد سے متعلق عرضی…
اڈانی پورٹس کے ذریعہ فراہم کردہ موثر لاجسٹکس اور عالمی مارکیٹ تک رسائی کے ذریعے…