پارلیمنٹ میں کھڑگے کے بیان پر ہنگامہ
نئی دہلی: منگل (11 مارچ) کے روز راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے اور بی جے پی صدر جے پی نڈا کے درمیان بحث ہوئی۔ ڈپٹی اسپیکر نے کھڑگے کو بولنے سے روکا تو انہوں نے کہا کہ یہاں تاناشاہی چل رہی ہے۔ اس پر جب انہیں دوبارہ چیئر کی طرف سے روکا گیا تو کھڑگے نے کہا کہ کیا کیا ٹھوکنا ہے، ہم ٹھیک سے ٹھوکیں گے۔ حکومت کو ٹھوکیں گے۔ جے پی نڈا نے اسے چیئر کی توہین قرار دیا۔
جے پی نڈا نے کہا، ’’یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ اپوزیشن کے موجودہ لیڈر، جن کا اسمبلی اور پارلیمنٹ میں طویل اور تجربہ کار دور رہا ہے، جنہوں نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پارٹی کی قیادت کی ہے۔ انہوں نے اس قسم کی زبان استعمال کی۔ یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ چیئر کے خلاف استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول ہیں۔ وہ قابل معافی نہیں ہے۔ پھر بھی ایل او پی کو معافی مانگنی چاہیے اور اپنے الفاظ واپس لینا چاہیے۔‘‘
کھڑگے نے چیئر سے کی معذرت
ایوان میں ہنگامہ بڑھنے کے بعد ملکارجن کھڑگے نے چیئر سے معافی مانگ لی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مجھے افسوس ہے۔ میں نے آپ کے لیے بات نہیں کی۔ میں نے حکومت کے لیے بات کی ہے۔ اگر آپ کو میری باتوں سے تکلیف پہنچی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔ میرا کہنا ہے کہ اس ملک کے ایک حصہ کے لیے اگر آپ عزت نفس کو مجروح کرنے کی بات کریں گے کہ و مہذب نہیں ہیں تو آپ کو وزیر کا استعفیٰ طلب کرنا چاہیے۔ وہ ملک کو تقسیم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔
’’حکومت کے بارے میں جو بولا، وہ بھی قابل مذمت‘‘
قائد ایوان نے کھڑگے کی معافی کو قابل ستائش قرار دیا۔ نڈا نے کہا کہ انہوں نے حکومت کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے وہ بھی قابل مذمت ہیں۔ انہیں پارلیمانی کارروائی سے ہٹایا جانا چاہیے۔
راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہونے کے بعد ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نارائن نے مرکزی وزیر رونیت سنگھ بٹو کا نام لیا اور ان سے دستاویز ایوان میں رکھنے کو کہا، لیکن مرکزی وزیر ایوان میں موجود نہیں تھے۔ اس پر اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وزیر کی غیر حاضری شرمناک ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ قائد ایوان نے پیر کے روز مشورہ دیا تھا کہ قائد حزب اختلاف اور اپوزیشن کے ارکان کو ایوان کے قواعد پر تربیت دی جانی چاہئے۔ کھڑگے نے کہا، ’’میں آپ سے پوچھتا ہوں۔ آپ تربیت کیوں نہیں لیتے؟ آپ کے لوگ وقت پر نہیں آتے۔ وزیر بھی نہیں آتے۔ یہ بہت شرم کی بات ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
مختلف سرکاری اسکولوں کی طالبات کی ہوئی HPV ویکسینیشن۔ یہ ویکسین زندگی بچانے والی ہے…
Vizhinjam بھارت کا پہلا میگا ٹرانس شپمنٹ کنٹینر ٹرمینل ہے، جو جدید آٹومیشن، جدید ترین…
محمد علی شبیراورمحمد ادیب نے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ ریاست کومساجد، درگاہوں، قبرستانوں، عیدگاہوں اورصدیوں…
دہلی حکومت نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ہیٹ اسٹروک بچوں اور حاملہ خواتین…
کانگریس لیڈرعمران پرتاپ گڑھی نے راہل گاندھی کے بھارت جوڑونیائے یاترا کی تعریف کرتے ہوئے…
اے آئی سی سی اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد میں کانگریس نے قومی ہم…