بھارت ایکسپریس اردو-
کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے احمد آباد میں کانگریس کے قومی کنونشن میں خطاب کیا۔
کانگریس کے راجیہ سبھا رکن اوراقلیتی سیل کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی نے احمد آباد میں کانگریس کے قومی کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی کونڈراوربے باک لیڈرقراردیا ہے۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعہ پیغام دیا کہ مجھے فخرہے کہ میں گوڈسے کے دورمیں گاندھی کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کانگریس قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرظلم اورنا انصافی کے خلاف کوئی کھڑا ہے تووہ کانگریس ہے۔ انہوں نے گجرات میں جیت حاصل کرنے کی امید ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ’’راہل جی نے کہا ہے کہ کانگریس کی اگلی فتح گجرات میں ہوگی۔ ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگ اس مشکل سفرمیں ساتھ چھوڑکرچلے گئے ہوں، انھیں بھول جائیے اورایک نئی توانائی کے ساتھ راہل جی کے ساتھ کھڑے ہوں۔‘‘ اس موقع پرعمران پرتاپ گڑھی کی شاعری پر اسٹیج پربیٹھے کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے سمیت کئی سینئر لیڈران بھی تالیاں بجاتے ہوئے نظرآئے۔
عمران پرتاپ گڑھی نے کانگریس صدرملیکارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اورلوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی اوردیگرسینئرلیڈران کردہ کانگریس لیڈران کی موجودگی میں عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ’’یہ ایسا دورہے جب اقتدارمیں بیٹھے ہوئے لوگوں نے نفرت کو اپنا اسلحہ بنا لیا ہے اورکانگریس ملک کے ہرگوشے میں جا کرمحبت کی بات کررہی ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’گجرات مہاتما گاندھی جی اورسردارپٹیل جی کی زمین ہے۔ جب میں اپنے ماضی اورحال کے بارے میں سوچتا ہوں تومجھے فخرہوتا ہے کہ میں کانگریس کا وہ سپاہی ہوں، جس کی بنیادیں مہاتما گاندھی سے ملتی ہیں اورقدم راہل گاندھی سے ملتے ہیں۔‘‘
کانگریس لیڈرعمران پرتاپ گڑھی نے راہل گاندھی کے بھارت جوڑونیائے یاترا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسی طرح سے لوگوں کے دلوں میں محبت پیدا کریں گے اورنفرت کومٹا کردم لیں گے۔ انہوں نے خود کوکانگریس پارٹی کا ادنیٰ سا رکن ہونے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد انصاف کے لئے ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اقتدارمیں بیٹھے ہوئے لوگ اداروں پرقبضہ کررہے ہیں، مہاتما گاندھی جی کی جنگ آزادی کی طرح اس راہل گاندھی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
کانٹے گل کے ساتھ نہیں چل سکتے ہیں
بزدل کھل کے ساتھ نہیں چل سکتے ہیں
راستے میں جو چھوڑ گیا اسے جانے دو
سب راہل کے ساتھ نہیں چل سکتے ہیں
بھارت ایکسپریس اردو-
اس سال تقریباً 89,000 پاکستانی عازمین حج سرکاری اسکیم کے تحت سعودی عرب جائیں گے…
سیسی نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی بات چیت میں دہشت گردانہ حملے کی…
بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے پوسٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار…
اپنے چھ سال کے دور میں جسٹس گوئی تقریباً 700 بنچوں کا حصہ رہے ہیں…
جئے رام رمیش کے مطابق کانگریس امید کرتی ہے کہ ہندوستان آئی ایم ایف کے…
انہوں نے لکھا ہے’’پیارے عرفان، دوست، تم جہاں بھی ہو مجھے معلوم ہے تم اچھا…