قومی

Kerala Assembly Election 2026: تریشور میں ڈیڑھ گھنٹہ ووٹ ڈالنے کے لئے لائن میں کھڑا رہا 62 سال کا بزرگ شخص، ووٹنگ کے دوران ہوئی موت

کیرلا (اب کیرلم) میں 140 اسمبلی سیٹوں پرووٹنگ جاری ہے۔ اس درمیان کیرلا کے تریشور کے وانیام پارا سے ووٹنگ کے دن ایک مایوس کن حادثہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک 62 سالہ بزرگ شخص کی ووٹ ڈالنے کے فوراً بعد طبیعت خراب ہوگئی اور بعد میں ان کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق، مہلوک کی پہچان ونودن کے طورپر ہوئی ہے، جو وانیام پارا کے پاس رام نیچرا کے رہنے والے تھے۔ وہ جمعرات کی صبح اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے وانیام پارا واقع ای کے ایم یوپی اسکول پہنچے تھے۔

جانکاری کے مطابق، ونود تقریباً ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک قطارمیں کھڑے رہے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ تاہم ووٹنگ سینٹرسے باہرنکلتے وقت صبح تقریباً 10 بج کر45 منٹ پر وہ اچانک بے ہوش ہوکرگرپڑے۔ موقع پرموجود لوگوں نے فوراً ان کی مدد کرنے کی کوشش کی اورانہیں کرسی پربٹھایا، لیکن ان کی حالت مسلسل بگڑتی گئی۔ کچھ ہی دیرمیں ایمبولینس موقع پرپہنچی اورانہیں نزدیکی سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں نے مردہ قراردیا

اسپتال پہنچنے پرڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراردے دیا۔ اس حادثہ کے بعد علاقے میں غم کا ماحول ہے۔ پولیس نے بتایا کہ معاملے میں ضروری کارروائی کی جائے گی اور حادثہ کی جانچ شروع کردی گئی ہے تاکہ موت کی درست وجہ کا پتہ چل سکے۔ یہ حادثہ ووٹنگ کے دن پیش آیا ہے، جب وہ ان حالات کو بھی دکھاتی ہین، جہاں لمبی قطاراورجسمانی پریشانی کچھ لوگوں کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔

کیرلا الیکشن میں مقابلہ کافی دلچسپ

کیرلا اسمبلی الیکشن میں اس بارمقابلہ کافی دلچسپ ہوگیا ہے۔ ریاست میں کل 883 امیدوارمیدان میں ہیں، یعنی ہرسیٹ پراوسطاً 6 سے 7 امیدواراپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اس سے واضح ہے کہ الیکشن میں مقابلہ کافی دلچسپ ہوگیا ہے۔ حالانکہ کئی سیٹوں پرصورتحال کافی مشکل ہوگئی ہے۔ کیونکہ باغی اورآزاد امیدوار بھی بڑی تعداد میں الیکشن لڑرہے ہیں۔ ان کی وجہ سے کئی انتخابی حلقوں میں مقابلہ کافی سخت ہوگیا ہے، جہاں نتیجوں سے متعلق قیاس لگاپانا کافی مشکل ہے۔ رائے دہندگان کی بات کریں توریاست میں تقریباً 27 لاکھ رائے دہندگان ہیں، جو 30,000  سے زیادہ ووٹنگ مراکزپراپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اتنی بڑی سطح پرووٹنگ کے لئے الیکشن کمیشن نے بڑی تیاری کی ہے۔ تاکہ عمل پُرامن اورمنظم طریقے سے پورا ہو سکے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

2 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

2 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

3 hours ago