قومی

Akhilesh Yadav In KCR Rally: کے سی آر کی ریلی میں اکھلیش یادو نے بی جے پی پر کیا طنز، کہا- ‘جو سرکار اپنے دن گننے لگے تو سمجھ لو…’

Akhilesh Yadav In KCR Rally: تلنگانہ کے کھمم میں بھارتیہ راشٹریہ سمیتی (بی آرایس) نے ایک عوامی جلسے کا انعقاد کیا۔ اس موقع پروزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کی موجودگی میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان، کیرلا کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اوریوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو اورسی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجا شامل ہوئے۔ اس دوران سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ کل بی جے پی کی نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ ختم ہوئی، انہوں نے کہا کہ 400 دن باقی ہیں، ہمیں تو لگتا تھا کہ یہ حکومت وہ ہے، جو دعویٰ کرتی تھی کہ ہٹے گی نہیں، لیکن اب وہ خود اعتراف کررہے ہیں کہ اب 400 دن ہے۔ جو حکومت اپنے دن گننے لگے تو سمجھ لو یہ حکومت 400 دن بعد رکنے والی نہیں ہے۔

اکھلیش یادو کی بی جے پی پر تنقید

یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی نے کہا تھا کہ 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کردیں گے، حالانکہ اب 2023 شروع ہوگیا ہے، لیکن مجھے تو یہ لگتا ہے کہ کسانوں کی پریشانی اور تکلیف کو دیکھ کر کہ ان بی جے پی والوں کا 2022 ابھی ختم نہیں ہوگا۔

بی جے پی منتخب حکومتوں کو کر رہی ہے پریشان: اکھلیش

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ کھمم وہ سرزمین ہے، جس نے ہمیشہ تاریخ بنانے کا کام کیا ہے۔ یہاں کے لوگوں نے بڑی سے بڑی حکومت اور طاقتیں رہی ہوں گی، ان کے خلاف اپنی آواز اٹھانے کا کام کیا ہے۔ بی جے پی منتخب حکومتوں کو پریشان کرنے کا کام کر رہی ہے۔

کے سی آر نے مودی حکومت پر تنقید کی

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) اپنی پارٹی بھارت راشٹریہ سمیتی (بی آرایس) کی ریلی میں مرکزی حکومت پر جم کربرسے۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ اگنی پتھ اسکیم منسوخ کریں گے۔ انہوں نے ریلی میں ‘میک ان انڈیا’ کو ‘جوک ان انڈیا’ بتاتے ہوئے کہا، ‘اگنی پتھ اسکیم کینسل کریں گے۔ پہلے جیسے ہندوستانی فوج میں بھرتی ہوتی تھی، ویسے ہی دوبارہ سے شروع کریں گے۔

وزیراعلیٰ کے سی آر نے مزید کہا، ‘یہ لوگ ایل آئی سی کو پرائیویٹ ہاتھوں میں بیچ دیں گے تو ہم اس کا نیشنلائزیشن کردیں گے۔ وشاکھا اسٹیل پلانٹ کو کسی بھی صورتحال میں فروخت نہیں ہونے دیں گے۔ اگر اسے بھی بیچ دیا جائے گا تو اس کا بھی نیشنلائزیشن کردیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دلت بندھو اسکیم پورے ملک میں نافذ ہونی چاہئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ خواتین کو 35 فیصدی ریزرویشن دیں گے۔

کیرلا کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے کہا کہ ہماری سبھی ملکی زبانوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ہندی زبان کو ‘راشٹریہ بھاشا’ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اپنی مادری زبانوں کو ختم کرکے ہندی کو مسلط کرنے سے قوم کی سالمیت متاثر ہوگی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

51 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

2 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

2 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

3 hours ago