قومی

PM Modi in Sansad Khel Mahakumbh: سنسد کھیل مہاکمبھ کا پی ایم مودی نے کیا آغاز، کہا- بیٹیاں ملک وبیرون ملک میں دکھا رہی ہیں دم

Sansad Khel Mahakumbh: وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز شہید ستیہ وان سنگھ اسٹیڈیم میں منعقدہ سنسد کھیل مہاکمبھ 2022-23 کا ورچوئل طریقے سے جڑکر افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود رہے۔ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کبھی کھیل کود کو صرف ٹائمس پاس کا ذریعہ مانا جاتا تھا، مگر آج اسے لے کر ملک کا نظریہ بدل گیا ہے۔

سانسد کھیل مہاکمبھ (Sansad Khel Mahakumbh) کے افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اب زیادہ بچے اور نوجوان اسپورٹس کو کیریئر کے طور پر دیکھنے لگے ہیں۔ والدین بھی کھیلوں کو سنجیدگی سے لینے لگے ہیں۔ کھیلوں کو اب ایک سماجی وقار ملنے لگا ہے۔ لوگوں کی سوچ میں آئی اس تبدیلی کا سیدھا فائدہ کھیل کے میدان میں ہندوستان کی حصولیابیوں پر نظرآرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کھیل مہاکمبھ کھلاڑیوں کو نئی اڑان کا موقع دیں گے۔ ہندوستان کے تقریباً دو سو اراکین پارلیمنٹ اپنے یہاں ایسے کھیل مہاکمبھ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ کھیل مقابلہ کرا کر سبھی اراکین پارلیمنٹ نئی نسل کا مستقبل روشن کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ سانسد کھیل مہاکمبھ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ٹریننگ سینٹر میں آگے کی ٹریننگ کے لئے منتخب کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سانسد کھیل مہاکمبھ سے دیہی کھلاڑیوں کو موقع ملا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی ترغیب سے شروع ہوئے سانسد کھیل مہاکمبھ کے ذریعہ آج ریاست میں دیہات کے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست کے 59 ہزار گرام پنچایت میں حکومت کی طرف سے کھیل کا میدان بنایا جا رہا ہے۔ سانسد کھیل مہاکمبھ کے دوسرے مرحلے کا انعقاد بستی سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ہریش دویدی کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے پہلے مرحلے کا انعقاد 10 دسمبر سے 16 دسمبر، 2022 کے دوران کیا گیا اور دوسرے مرحلے کا انعقاد 18 جنوری سے 28 جنوری، 2023 کے دوران کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے میدان میں ہاکی اسٹکس سے بال کو فارورڈ کرکے کھیلوں کا افتتاح کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 سالوں میں ملک اور دنیا نے نئے بھارت کو دیکھا ہے۔ بدلتے ہوئے ہندوستان نے دنیا کے سامنے ہر میدان میں اپنی طاقت کا احساس کرایا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

4 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

4 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

5 hours ago