-بھارت ایکسپریس
Brij Bhushan Singh On Allegations: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ پر پہلوانوں نے جنسی استحصال جیسے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس معاملے پر اب برج بھوشن سنگھ کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کیا کوئی ایسا ہے، جو سامنے سے آکر کہہ سکے کہ فیڈریشن نے کسی ایتھلیٹ کا استحصال کیا ہے۔ انہوں نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ جیسے مجھے پتہ چلا کہ دھرنا دیا جا رہا ہے، الزام کیا ہے مجھے نہیں معلوم تھا، لیکن میں فوراً فلائٹ کا ٹکٹ لے کر آیا۔ سب سے بڑا الزام جو ونیش نے لگایا ہے، کیا کوئی سامنے ہے جو کہہ سکے کہ فیڈریشن نے کسی ایتھلیٹ کا استحصال کیا؟ کوئی تو ہونا چاہئے۔ کیا گزشتہ 10 سالوں سے انہیں فیڈریشن سے کوئی پریشانی نہیں تھی؟
اسٹارپہلوان ونیش پھوگاٹ نے فیڈریشن کے صدر پر جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا۔ اس کے بعد تقریباً ایک درجن پہلوان بدھ کے روز جنتر منتر پر جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ برج بھوشن کے ذریعہ ذہنی استحصال سے متاثر تھیں۔ ونیش پھوگاٹ نے مزید کہا کہ انہوں نے خود کشی کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ وہیں ان کے الزامات پر برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا کہ جنسی استحصال کا کوئی معاملہ نہیں ہوا ہے۔ اگر ایسا ہوا ہے تو میں پھانسی لگا لوں گا۔
برج بھوشن نے کہی یہ بڑی بات
بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ موضوع تب سامنے آتے ہیں، جب نئے نئے قواعد و ضوابط لائے جاتے ہیں۔ دھرنے پر بیٹھے پہلوانوں نے اولمپک کے بعد کسی بھی نیشنل ٹورنا منٹ میں حصہ نہیں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح کا استحصال نہیں ہوا ہے۔ اگر ہوا ہے تو میں پھانسی پر لٹک جاؤں گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس میں کسی بڑے آدمی کا ہاتھ ہے، کسی بڑے صنعت کار کا ہاتھ ہے۔ یہ سازش ہے۔
ونیش پھوگاٹ کے ساتھ برتاؤ پر برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ میں ونیش پھوگاٹ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اولمپک میں کمپنی کے لوگو والی پوشاک کیوں پہنی تھی؟ اس کے میچ ہارنے کے بعد، میں نے صرف اس کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ 97 فیصد کھلاڑی میرے ساتھ ہیں، چاہیں تو ووٹ کرالیجئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنسی استحصال ایک بڑا الزام ہے۔ جب میرا ہی نام اس میں گھسیٹا گیا ہے تو میں کیسے کارروائی کرسکتا ہوں؟ میں جانچ کے لئے تیار ہوں۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…