Jagadish Shettar: کرناٹک میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کوایک اوربڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹکٹ نہ ملنے کے سبب کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ جگدیش شیٹارنے بی جے پی سے استعفیٰ دے کرکانگریس میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔ اتوار(16 اپریل) کوانہوں نے بی جے پی سے اپنا استعفیٰ دے دیا تھا۔ لنگایت سماج سے آنے والے جگدیش شیٹاراتوارکی رات کانگریس لیڈران سے ملاقات کی تھی۔
کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے سمیت کئی لیڈران موجود رہے۔ پارٹی میں شمولیت کے بعد انہوں نے کہا کہ ایک سینئرلیڈرکے طورپرمیری توہین کو کوئی سمجھ نہیں پایا۔ میں نے بی جے پی پارٹی بنائی، بی جے پی نے مجھے عزت، عہدہ اور قد دیا ہے۔ میں نے بھی پارٹی کو بناکر وہ سب لوٹایا ہے۔ میں ہببالی-دھارواڑ سے چھٹی بار 25-20 ہزار ووٹوں سے جیتا ہوں۔ میں اب وہاں 7ویں بار جا رہا ہوں۔
وہیں کانگریس جنرل سکریٹری (کرناٹک انچارج) رندیپ سرجے والا، سابق وزیراعلیٰ سدارمیا، ریاستی صدر ڈی کے شیو کمار نے بنگلورو میں جگدیش شیٹار سے ملاقات کی تھی۔ شیٹار اتوارکے روز ایک خصوصی ہیلی کاپٹر میں ہبلی سے بنگلور آئے تھے اور کانگریس لیڈران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا۔
حالانکہ اس سے ایک دن پہلے ہی انہوں نے وزیراعلیٰ بسوراج بومئی کے ساتھ ہی مرکزی وزیرپرہلاد جوشی اوردھرمیندر پردھان کے ساتھ بات چیت کی تھی، لیکن یہ میٹنگ ناکام ہونے کے بعد 6 بارکے رکن اسمبلی نے اتوارکو رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ریاست میں 10 مئی کو ہونے والے الیکشن کے لئے بی جے پی کے ذریعہ ان کی امیدواری پرکوئی فیصلہ نہیں کئے جانے سے جگدیش شیٹارناراض تھے۔ شیٹار نے الزام لگایا کہ انہیں بی جے پی کا ٹکٹ نہیں دے کر توہین کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Karnataka Election 2023: کرناٹک الیکشن میں بی جے پی کو ایک اور بڑا جھٹکا، سابق سی ایم جگدیش شیٹر نے چھوڑی پارٹی
میرے خلاف سازش کی گئی: جگدیش شیٹار
جگدیش شیٹار نے کہا تھا کہ میں نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں نے سرسی میں موجود اسپکر وشویشور ہیگڑے سے ملنے کا وقت مانگا ہے اور اپنا استعفیٰ دے دیا ہے۔ بھاری دل سے میں پارٹی سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں وہ ہوں، جس نے اس پارٹی کو بنایا اور کھڑا کیا ہے۔ تاہم انہوں نے (پارٹی کے کچھ لیڈران) نے میرے لئے پارٹی سے استعفیٰ دینے کی صورتحال پیدا کی۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…