قومی

Kanwar Yatra: کانوڑ یاترا کے پیش نظر میرٹھ میں 16 سے 23 جولائی تک تمام اسکول اور کالج بند

میرٹھ: ضلع میرٹھ میں کانوار یاترا کے موقع پر تمام اسکول اور کالج 16 جولائی سے 23 جولائی تک بند رہیں گے۔ اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے باضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ وی کے سنگھ نے اس بارے میں بتایا، “کانوار یاترا کے دوران میرٹھ ضلع میں یاترا کے راستوں کو بند کرنا پڑتا ہے۔ بچوں اور ان کے والدین کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اسی لیے گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی تمام تعلیمی ادارے 16 سے 23 جولائی تک بند رہیں گے۔”

راستوں پر عارضی روشنیوں کا معقول انتظام

انہوں نے مزید بتایا کہ کانوڑ یاترا کے راستوں پر عارضی روشنیوں کا بھی معقول انتظام کیا گیا ہے۔ اس مرتبہ 45 کلومیٹر طویل کانوڑ پاتھ پر عارضی لائٹنگ کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ یاتریوں کو کسی قسم کی دقت نہ ہو۔ رادھنا راستہ، جو پورا مہادیو تک جاتا ہے، 42 کلومیٹر لمبا ہے اور اس پورے راستے پر بھی روشنی کا مکمل انتظام ہے۔

10 جولائی سے شروع ہو چکی ہے کانوڑ یاترا

ایمرجنسی کی صورتحال کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ 17 گاڑیاں تیار کی گئی ہیں جن میں ایل ای ڈی لائٹس نصب ہوں گی۔ اگر کسی جگہ روشنی کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے یا کوئی ہنگامی صورت حال پیش آتی ہے تو یہ گاڑیاں فوری طور پر وہاں پہنچ کر یاتریوں کی مدد کریں گی۔ یاد رہے کہ کانوار یاترا 10 جولائی سے شروع ہو چکی ہے۔ اس سالانہ یاترا میں بھگت دریاؤں سے مقدس پانی جمع کرتے ہیں اور سینکڑوں کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے بھگوان شیو کے مندروں میں چڑھاتے ہیں۔ اس دوران عقیدت مند وَرت رکھتے ہیں، پوجا پاٹ کرتے ہیں اور یاترا کو اپنی عقیدت کی علامت کے طور پر انجام دیتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: راج ماتا وجے راجے سندھیا کی یوم پیدائش پر امت شاہ کا خراجِ عقیدت

امت شاہ نے اپنے پیغام میں راج ماتا کی زندگی کے اس پہلو کو نمایاں…

43 minutes ago

Adani Foundation: سون بھدر میں اڈانی فاؤنڈیشن اور آئی سی ڈی ایس نے منایا 9واں قومی غذائیت ماہ

اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi:وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارکباد

نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…

2 hours ago

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

4 hours ago