قومی

Balasore Case: بالاسور معاملہ، کانگریس نے اڈیشہ کے وزیر اعلی سے مانگا استعفیٰ، ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کا بھی کیا مطالبہ

بھونیشور: کانگریس نے بالاسور واقعہ پر اڈیشہ کے وزیر اعلی موہن چرن ماجھی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس خواتین ونگ کی صدر الکا لامبا بدھ کے روز بھونیشور پہنچی، جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومت پر سنگین سوالات اٹھائے۔ الکا لامبا نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت میں اڈیشہ خواتین کے لیے غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے طالبہ کی موت کے لیے ریاستی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ واقعے کو انتظامی ناکامی اور جواب دہی کی کمی کا نتیجہ بھی قرار دیا۔ الکا لامبا نے کہا کہ ریاستی مشینری پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ ایک لڑکی کو انصاف مانگنے کے لیے خود کو آگ لگانی پڑی۔

پورا اڈیشہ تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے: الکا لامبا

میڈیا سے بات کرتے ہوئے الکا لامبا نے کہا، ’’آج حقیقت یہ کہتی ہے کہ پورا اڈیشہ تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ (موہن چرن ماجھی) ناتجربہ کار ہیں، وہ ایک سال میں ناکام ثابت ہوئے ہیں، انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’جب امن و امان درہم برہم ہو جاتا ہے، مجرم آزاد گھومتے ہیں اور متاثرین انصاف کے انتظار میں دم توڑ دیتے ہیں، تب چیف منسٹر کا استعفیٰ دینا ضروری ہوتا ہے۔ ہم ان کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں اور اڈیشہ میں صدر راج نافذ کرنے پر زور دیتے ہیں۔‘‘ الکا لامبا نے طالبہ کے علاج میں مبینہ تاخیر اور انتظامیہ کی جانب سے فوری کارروائی نہ کرنے کی بھی مذمت کی۔ اس نے کہا، ’’اسے (طالبہ) کو بروقت علاج سے بچایا جا سکتا تھا۔ جب ایک بچی جل رہی تھی، تب سسٹم خاموش تماشائی بنا رہا۔‘‘

بالاسور کا دورہ کر سکتے ہیں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی

کانگریس خاتون لیڈر نے بتایا کہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی بالاسور کا دورہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’راہل گاندھی نے حساسیت کا مظاہرہ کیا اور طالبہ کے والد سے بات کی۔ والد جذباتی تھے، راہل گاندھی نے انہیں یقین دلایا کہ جب تک انصاف نہیں ملتا، کانگریس ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ راہل گاندھی دوبارہ واپس آئیں گے اور پرینکا گاندھی بھی آئیں گی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: بالاسور معاملہ، راہل گاندھی نے لڑکی کے والد سے کی بات، انصاف دلانے کی کرائی یقین دہانی

انہوں نے کہا کہ ہم اڈیشہ کے تمام والدین کو یقین دلانے آئے ہیں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ کانگریس انصاف کا حق ملنے تک ساتھ کھڑی ہے۔ اس دوران الکا لامبا نے ریاست کے لوگوں سے 17 جولائی کو ’اڈیشہ بند‘ میں شرکت کی اپیل کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Suchika Tariyal Makes History: ایشین گیمز 2026 میں سوچکا تاریال نے رقم کی تاریخ، ایم ایم اے میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی

مکسڈ مارشل آرٹس ان چھ نئے کھیلوں میں شامل ہے جنہیں آیچی-ناگویا ایشین گیمز میں…

13 minutes ago

Jio Home Customers: جیو ہوم کے صارفین کو ملے گا ایمزون پر ائم لائٹ ایک سال مفت

3 ان 1 ٹی وی، او ٹی ٹی اور وائی فائی پلان کے نئے اور…

23 minutes ago