14 اپریل کو رام مندر کے اوپر تمام مذہبی رسومات کے بعد مندر کا کلش نصب کر دیا گیا ہے۔ شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کے مطابق اعلیٰ پجاریوں نے صبح 9:15 بجے ویدک روایات کے مطابق رسومات کی قیادت کی اور پوجا صبح 10:30 بجے اختتام پذیر ہوئی۔ ویدک رسومات کے بعد مشینوں اور کرینوں کی مدد سے کلش کو مندر کے اوپر رکھا گیا۔
اگلا مرحلہ ’’دھوج دنڈ‘‘ کی تنصیب کا
چمپت رائے نے کہا کہ مندر کی تعمیر میں ایک اہم سنگ میل ویساکھی اور بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر حاصل کیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا ’’اگلے مرحلے میں مندر کے مرکزی شیکھر (چوٹی) پر ’’دھوج دنڈ‘‘ کی تنصیب کا عمل شروع ہوگا۔ مجموعی طور پر تعمیراتی کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔‘‘ چمپت رائے نے یہ بھی بتایا کہ تعمیراتی مشینری کو اب مندر کے احاطے سے ہٹا دیا جائے گا، جو کہ ایک اہم تبدیلی کا نشان ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا خوشی کا اظہار
دریں اثنا اس اہم سنگ میل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلیٰیوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر نہ صرف روحانی عقیدت، بلکہ ثقافتی اور سماجی ہم آہنگی کی ایک طاقتور علامت ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ایودھیا میں بھگوان شری رام کا عظیم الشان مندر ہندوستان کے لوگوں کی اجتماعی عقیدت اور اٹل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ایودھیا میں رام مندر عالمی سطح پر سناتن اقدار کو تقویت دے گا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’مجرموں کو سزا دیں، ان پر رحم نہ کریں۔ لیکن…
حکومت نے کہا ہے کہ اس حملے کے پیچھے پڑوسی ملک پاکستان کا ہاتھ ہے۔…
ہیمنتا بسوا سرما نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پہلے ہی ان لوگوں کو آدھار…
ممبئی: اداکار فردین خان نے اپنی 2001 کی رومانوی اور تھرلر فلم ’پیار تو نے…
تاہم مقامی انتظامیہ اور بی ایس ایف نے ایسی کوئی تحریری ہدایت جاری کرنے سے…
تیجسوی یادو نے کہا کہ آج شراب بندی قانون کی وجہ سے سب سے زیادہ…