جے ایم ایم کے کنونشن میں وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف قرارداد منظور
رانچی: رانچی میں منعقدہ اپنے 13ویں مرکزی کنونشن میں حکمراں جماعت جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے پیر کے روز وقف ترمیمی ایکٹ کو مسترد کرنے کی قرارداد کو صوتی ووٹ سے منظور کیا۔ قرارداد کے مطابق پارٹی کی واضح رائے ہے کہ اس قانون کو جھارکھنڈ میں لاگو نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پارٹی کے مرکزی صدر شیبو سورین کی صدارت میں اور ورکنگ صدر ہیمنت سورین کی موجودگی میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ مرکز کا وقف ترمیمی ایکٹ آئین کے خلاف ہے۔ یہ آئین کے آرٹیکل 25 سے 28 کی خلاف ورزی ہے۔
منظور شدہ قرارداد کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے پارٹی کے ترجمان سپریو بھٹاچاریہ نے بتایا کہ وقف کا معاملہ سیدھے طور پر زمین سے جڑا ہوا ہے اور زمین ریاستی حکومت کا موضوع ہے۔ زمین کے تعلق سے لا اینڈ آرڈر کا مدعا بھی ریاستی حکومت کا معاملہ ہے۔ وقف ترمیمی ایکٹ پر ریاستی حکومت سے کوئی صلاح و مشورہ نہیں لیا گیا ہے، جبکہ اس میں زمین سے متعلق موضوع ہونے کی وجہ سے ریاستی حکومت اسٹیک ہولڈر ہے۔ ایسے میں پارٹی کا واضح طور پر ماننا ہے کہ اس ترمیمی قانون کو قبول نہیں کیا جائے گا اور اسے جھارکھنڈ میں نہیں لاگو ہونے دیا جائے گا۔
پارٹی نے ریاست میں صنعتوں اور دیگر کاموں کے لیے حاصل کی گئی ویسی زمینوں کو واپس کرنے کا قرارداد بھی پاس کیا ہے، جن کا استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔ قرارداد میں زمین کی واپسی اور حصول اراضی کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لوگوں کی بحالی کے لیے کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ریاست میں پرائیویٹ سیکٹر میں مقامی لوگوں کے لیے 75 فیصد ریزرویشن، او بی سی کے لیے 27 فیصد ریزرویشن، ریاست میں تیسرے اور چوتھے درجے کی نوکریوں میں مقامی لوگوں کے لیے 100 فیصد ریزرویشن اور 1932 کے کھتیان پر مبنی ڈومیسائل پالیسی پر عمل درآمد، قبائلیوں کے لیے مردم شماری میں سرنا دھرم کوڈ کو ملک کی پارلیمنٹ کی طرف سے تسلیم کرنے اور ریاست سمیت پورے ملک میں ذات پات کی مردم شماری کرانے کی قرارداد بھی کنونشن میں منظور کی گئی ہیں۔
تمام سیاسی قرارداد پارٹی کے سینئر ایم ایل اے اور سابق نائب وزیر اعلیٰ اسٹیفن مرانڈی نے پیش کیں، جنہیں بحث کے بعد کنونشن میں موجود مندوبین نے مکمل حمایت کے ساتھ منظور کیا۔ کنونشن کے دوسرے اور آخری دن منگل کے روز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…
راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…
پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…
بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…
سی بی ایس ای کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 2 اگست 2026 کو ملک…
یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں ٹویوٹا پک اَپ ٹرکوں کی اچانک بڑھتی ہوئی تعداد…