جھارکھنڈ: جھارکھنڈ کے بوکارو ضلع میں ہفتہ کی صبح محرم کے جلوس کی تیاری کے دوران ہائی ٹینشن تار کے رابطے میں آنے سے چار افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ بوکارو کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پریادرشی آلوک نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاستی دارالحکومت رانچی سے تقریباً 80 کلومیٹر دور کھیتکو گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب تعزیہ کا اوپری حصہ، جو امام حسین کے مزار کی ایک چھوٹی سی نقل ہے، بجلی کے تار کے رابطے میں آگیا۔ آلوک نے میڈیا کو بتایا، “یہ واقعہ ہفتہ کی صبح 6 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب لوگ محرم کے جلوس کی تیاری کر رہے تھے۔ وہ تعزیہ لیے ہوئے تھے، جو 11,000 وولٹ کے ہائی ٹینشن بجلی کے تار کے رابطے میں آ گئے۔” تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے بعد میں انہیں بوکارو جنرل اسپتال (BGH) منتقل کیا گیا، جہاں چار افراد نے دم توڑ دیا۔
زخمیوں کی حالت مستحکم
مرنے والوں کی شناخت 18 سالہ ساجد انصاری، 21 سالہ آصف رضا، 19 سالہ غلام حسین اور 34 سالہ انعام الرب کے طور پر کی گئی ہے۔ برمو کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) ستیش چندر جھا نے کہا، ‘‘اس وقت سات زخمیوں کا بی جی ایچ میں علاج چل رہا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔’’جھا نے بتایا، تعزیہ تھرماکول سے بنائی گئی تھی۔ ایس ڈی پی او نے کہا، ’’ چونکہ صبح کے وقت ہلکی بارش ہو رہی تھی، اس لیے تار کے رابطے میں آنے کے بعد تعزیہ میں بجلی کا کرنٹ دوڑ گیا۔ اس واقعے میں تعزیہ اٹھانے والے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
ہیمنت سورین نے دکھ کا کیا اظہار
دوسری جانب جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے چار افراد کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سورین نے ٹویٹ کیا، “بوکارو ضلع کے کھیتکو میں محرم کے جلوس کے دوران ایک حادثے میں چار افراد کی موت اور 10 دیگر کے زخمی ہونے کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ خدا مرحوم کی روح کو سکون دے اور سوگوار خاندان کے افراد کو یہ نقصان برداشت کرنے کی طاقت دے۔“ انہوں نے کہا، ”زخمیوں کا علاج ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔ میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔‘‘ جھارکھنڈ کی ایکسائز وزیر بے بی دیوی بھی زخمیوں کو دیکھنے کے لیے بی جی ایچ پہنچیں۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…