علاقائی

Jammu Kashmir Muharram Procession: کیا 34 سال بعد جموں میں محرم کا جلوس نکال کر بی جے پی کو مسلم ووٹ حاصل کرلے گی ؟ فاروق عبداللہ  کا سوال

جموں و کشمیر وادی میں تقریباً 34 سال بعد محرم کا جلوس بغیر کسی پابندی کے نکالا گیا۔ وادی میں 1989 کے بعد بگڑتے حالات کی وجہ سے اس جلوس کو نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ساتھ ہی سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جلوس نکالنے کی اجازت دی گئی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے اس جلوس کو لے کر بی جے پی حکومت پر طنز کیا ہے۔

دراصل فاروق عبداللہ نے ٹوئٹ کیا کہ جموں و کشمیر میں کئی سالوں بعد محرم کا جلوس نکلا ہے۔ پہلے جب میں جموں و کشمیر کا وزیر اعلیٰ تھا تو اس طرح کے محرم کے جلوس نکلتے تھے لیکن بی جے پی کے دور حکومت میں یہ جلوس نکال کر بی جے پی کیا سمجھتی ہے کہ  وہ مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی، اس کی یہ تمنا کبھی پوری نہیں ہوگی، کیونکہ بی جے پی نے ملک میں فرقہ وارانہ ماحول پیدا کیا ہے۔

34 سال بعد جلوس کی اجازت

قابل ذکر ہے کہ 34 سال کی پابندی کے بعد ہزاروں شیعہ عزاداروں کو 8ویں محرم کا جلوس روایتی گرو بازار-ڈلگیٹ راستے سے نکالنے کی اجازت دی گئی۔ 1989 میں کشمیر میں حکام کی طرف سے عائد پابندیوں کے بعد 34 سال میں پہلی بار جلوس نکالا گیا۔ تاہم، روایتی عاشورہ کے جلوس کا روٹ، جو لال چوک میں ابی گوجر سے شروع ہو کر پرانے شہر کے جدیبل پر ختم ہوتا تھا، کو 1989 میں مختصر کر کے موجودہ روٹ کو بٹہ کدل سے شروع کر کے جدیبل پر ختم کیا گیا۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر 12 کلومیٹر کے پرانے راستے پر ذولجینا کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

محرم اسلام کے مقدس ترین مہینوں میں سے ایک ہے جب دنیا بھر کے شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے سوگ میں جلوس نکالتے ہیں، جو 680 عیسوی میں عراق میں کربلا کی جنگ میں شہید ہوئے تھے۔

Amir Equbal

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

19 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

58 minutes ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

2 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

3 hours ago