Lok Sabha Election 2024: سماجوادی پارٹی اتحاد سے الگ ہوکر راشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی) اب این ڈی اے اتحاد کے ساتھ چلی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن دیئے جانے کے بعد جینت چودھری نے میڈیا کے سامنے اس کے اشارے دے دیئے تھے۔ سماجوادی پارٹی اتحاد سے الگ ہونے کے بعد کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آرایل ڈی کے چار اراکین اسمبلی ناراض چل رہے ہیں اور وہ پارٹی کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔
اب ان خبروں کا آرایل ڈی کے قومی ترجمان انل دوبے نے تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا ”کچھ نیوز چینل یہ پختہ خبرچلا رہے ہیں کہ ہمارے کچھ اراکین اسمبلی جینت چودھری سے ناراض ہیں، اورآرایل ڈی میں گھمسان ہے۔ آرایل ڈی کا ہررکن اسمبلی، عہدیداراورایک ایک کارکن چودھری جینت سنگھ کے ہرفیصلے کے ساتھ ہے۔ افواہوں پردھیان نہ دیں۔”
اراکین اسمبلی کی ناراضگی کا دعویٰ
دراصل، گزشتہ دو دنوں سے آرایل ڈی کے چاراراکین اسمبلی کے ناراض ہونے کی خبریں چل رہی تھیں۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ آرایل ڈی کے سماجوادی پارٹی کے اتحاد سے الگ ہونے اوراین ڈی اے میں شامل ہونے کے جینت چودھری کے فیصلے سے اراکین خوش نہیں ہیں۔ تاہم اب انل دوبے اورزینب سکندرنے ان خبروں اوردعووں کی تردید کردی ہے۔ واضح رہے کہ ابھی یوپی میں راشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی) کے 9 اراکین اسمبلی ہیں۔ اس باراسمبلی الیکشن آرایل ڈی نے سماجوادی پارٹی کے ساتھ اتحاد میں لڑا تھا اور8 سیٹوں پرجیت درج کی تھی۔ اس کے بعد ضمنی الیکشن میں بھی ایک سیٹ پرجیت درج کی تھی۔
قابل ذکرہے کہ جینت چودھری کی آرایل ڈی بھی انڈیا الائنس کا حصہ تھی۔ سماجوادی پارٹی نے 7 لوک سبھا سیٹیں بھی آرایل ڈی کو دینے کا اعلان کردیا تھا، لیکن اچانک جینت چودھری کے بی جے پی کے ساتھ جانے کی خبریں آنے لگیں، جس کے بعد دعویٰ کیا گیا کہ جینت چودھری نے بی جے پی سے سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ایم مودی نے چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن دیئے جانے کا اعلان بھی کردیا۔ اس کے بعد جینت چودھری نے کہا تھا کہ اب وہ کس منہ سے منع کریں۔ اس کے بعد ان کا این ڈی اے میں جانا طے ہوگیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…