بھارت ایکسپریس۔
انڈیا الائنس سے نکل کر این ڈی اے میں گئے جینت چودھری کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
RLD National Spokesperson Bhupender Chaudhary Resigns: لوک سبھا الیکشن میں راشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی) کے کئی لیڈران کوپسند نہیں آیا ہے۔ اب الیکشن کے نتائج آنے کے بعد نئی حکومت میں جینت چودھری وزیربن چکے ہیں، لیکن پارٹی میں ناراض لیڈران نے بغاوت بھی تیزکردی ہے۔ آرایل ڈی کے قومی ترجمان بھوپیندرچودھری نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
آرایل ڈی چھوڑنے کا اعلان بھوپیندر چودھری نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کیا۔ انہوں نے لکھا، ”ان سالوں میں راشٹریہ لوک دل کے لیڈران-کارکنان کے ذریعہ دیئے گئے پیارعزت اورتعاون کے لئے میں شکرگزار رہوں گا۔ بھاری دل سے آج میں راشٹریہ لوک دل کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ جے جوان جے کسان۔
نئی حکومت میں جینت چودھری کو وزیربنایا ہے۔ وہ پہلی بار مرکزی وزیر بنے ہیں۔ انہیں این ڈی اے کی حکومت میں محکمہ تعلیم میں وزیرمملکت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ تاہم ان کی پارٹی کے کئی ناراض لیڈراب پوری طرح بغاوت پراترآئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، آنے والے دنوں میں کچھ اور ناراض لیڈران آرایل ڈی چھوڑکر کسی دوسری پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔
دو سیٹوں پر اتارا تھا امیدوار
آپ کو بتادیں کہ آرایل ڈی اور بی جے پی کے درمیان الائنس لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے ہوا تھا۔ تب سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن دینے کا اعلان کئے جانے کے بعد جینت چودھری نے بی جے پی کی طرف جانے کا اشارہ دے دیا تھا۔ اس کے کچھ دن بعد الائنس کا باضابطہ اعلان ہوگیا تھا۔ اس الائنس کے تحت آرایل ڈی کو دو سیٹیں دی گئی تھیں۔
تاہم لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی اترپردیش میں بڑی ہار ہوئی ہے۔ حالانکہ اس کے بعد بھی جینت چودھری کی پارٹی نے اپنے کوٹے کی دونوں ہی سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔ اب یوپی میں این ڈی اے کے ساتھ چار پارٹیاں ہیں۔ اس الائنس میں اپنا دل، سہیل دیو سماج پارٹی اور نشاد پارٹی بھی شامل ہے۔
فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار…
محکمہ موسمیات نے 18 اکتوبر کو ملک کی کئی ریاستوں میں شدید بارش، آندھی اور…
نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…
مصنوعی ذہانت پر مبنی یہ 5 ٹولز روزمرہ کے کام آسان بنانے میں مددگار ثابت…
وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…
فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…