بھارت ایکسپریس۔
آسام کے داخلہ سکریٹری شیلادتیہ چیتیا نے منگل کے روزگوہاٹی کے ایک نجی اسپتال میں طویل علالت کی وجہ سے اپنی بیوی کی موت کے بعد مبینہ طورپرخودکشی کرلی۔ ریاست کے داخلہ سکریٹری کے طورپرتعینات ہونے سے پہلے، چیتیا نے تینسوکیا اورسونیت پورضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) اورآسام پولیس کی چوتھی بٹالین کے کمانڈنٹ کے طورپرکام کیا تھا۔ چیتیا کی اہلیہ برین ٹیومرمیں مبتلا تھیں اور پچھلے کچھ مہینوں سے اسپتال میں داخل تھیں۔
پولیس افسران نے بتایا کہ 2009 بیچ کے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسرنے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) کے اندرمبینہ طورپراپنے سرکاری ریوالور سے خود کوگولی مارلی، جہاں اس کی بیوی کی موت ہوگئی تھی۔ نیم کیئراسپتال کے ڈائریکٹرہتیش برووا نے کہا، “ان کی اہلیہ کا کینسرکا علاج چل رہا تھا اوران کی حالت بگڑ رہی تھی، چیتیا کواس کے بارے میں جانکاری دی گئی تھی، لیکن آج شام ان کی اہلیہ کی موت ہوگئی تھی۔”
علاج کر رہے ڈاکٹر اور نرس سے کہا کہ انہیں ان کی اہلیہ کی لاش کے ساتھ کچھ دیر کے لئے اکیلا چھوڑ دیا جائے، وہ دعا کرنا چاہتے تھے۔ اچانک انہیں گولیوں کی آوازسنائی دی اور وہ واپس آئے اور دیکھا کہ انہوں نے خود کو گولی مارلی ہے، ہم نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی۔ تاہم انہوں نے گولی کی سنگین چوٹوں کے سبب دم توڑدیا۔
چیتیا نے آسام کے تنسکیا اورسونت پوراضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کے طورپرکام کیا۔ داخلہ سکریٹری کے طورپرتعینات ہونے سے پہلے انہوں نے آسام پولیس کی چوتھی بٹالین کے کمانڈینٹ کے طورپر بھی کام کیا۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…