قومی

JNU Alumni Meet 2023: جے این یو میں ایلومنائی میٹ کا انعقاد، ملک وبیرون ملک سے آئے جے این یو کے سابق طالب علم

JNU Alumni Meet 2023: عالمی شہرت یافتہ کی حامل جواہرلال یونیورسٹی (جے این یو) میں اتوار (5 فروری) کو 21ویں ایلومنائی میٹ کا انعقاد کیا گیا۔ یونیورسٹی کے پارتھ سارتھی راک اوپن ایئرتھیئیٹرمیں اس میٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر یہاں جشن کا ماحول نظرآیا۔

وجے کمار سنگھ، جیوتی سنگھ اور آشیش کمار سنہا نے مل کر اس ایلومنائی میٹ کا انعقاد کیا۔ پارتھ سارتھی راک اوپن ایئرتھیئیٹر میں 1978 بیچ سے لے کر 2020 بیچ تک کے سابق طلبا جمع ہوئے۔ اس میں سینئر صحافی رادھے شیام رائے، ہمانشو استھانا، ہرش کپور، دھرمیندر کمار، وجے شکلا، وجے سنگھ سمیت کئی عظیم شخصیات نے اپنی موجودگی درج کرائی۔

اس دوران سبھی نے ایک دوسرے کے ساتھ اپنی پرانی یادیں شیئر کیں۔ اس ایلومنائی میٹ میں ملک وبیرون ملک میں مختلف عہدوں پر رہ کرملک کا نام روشن کرنے والی کئی عظیم شخصیات شامل ہوئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ایلومنائی میٹ کا انعقاد ہوتا رہا ہے اوراس میں مشہور یونیورسٹی کے سابق طلبا وطالبات بڑی تعداد میں شامل ہوتے رہے ہیں۔ حالانکہ کووڈ وبا کے دوران ایلومنائی میٹ کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا۔

ایسے میں سال 2019 کے بعد پہلی بار منعقد کئے جا رہے ایلومنائی میٹ سے متعلق جوش وجذبہ بھی دیکھنے کے لائق تھا۔ جے این یو ملک کی ٹاپ-10 یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں ہمیشہ شامل ہوتی رہی ہے۔ اس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبا آج ملک وبیرون ملک میں ہندوستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

ایلومنائی میٹ میں شامل ہوئیں یہ سرکردہ شخصیات

ایلومنائی میٹ میں آشیش سنہا، جیوتی کمار سنگھ، دیپک کانن، سندیش رائپا، رتی کانت مہاپاتر، پرمود کمار سنگھ، کیلاش سنگھ اور ممتا سنگھ، پرینکا گپتا، ہمانشو استھانا، وکرم دہیا ہیرا بلبھ، محمد سہیل، وکاس سنہا، سوراج موہنتی، نونیت سنگھ، سریش بھنڈاری، وجے جودھا، چامو رانا، جوسف بینجامن، ہری رام مورتھی، تیرتھنکرداس، ایس این جینا، ستیش موہن، جے راج، پروفیسر ارون کے پٹنائک، پردیوت بوردولوئی، سمیر، سنندر کور، پروفیسر راجن کمار، جیتو پٹیال، پروفیسرمہیشور سنگھ، سمبت کے پردا، وجے کے سنگھ، راجیش روی، انوج شریواستو، آنند کمار، انل اوجھا، گلاب جھا اور دیبا موہنتی سمیت جے این یو کے سینکڑوں سابق طلبا موجود رہے۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

4 hours ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

4 hours ago

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

5 hours ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

5 hours ago