Arvind Kejriwal:عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے اس سال کے آخر میں ہونے والے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں تمام 230 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے لوگوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے مس کال نمبر بھی جاری کیا ہے۔ پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری سندیپ پاٹھک نے ریاست کی حکمراں بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس پر تباہ کن سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا کہ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی لوگوں کے سامنے اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی حکومت کے ماڈل کوپیش کرے گی۔
پاٹھک نے مدھیہ پردیش میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی کا حوالہ دیا اور کہا کہ عام آدمی پارٹی یہاں اگلی حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام اسمبلی حلقوں میں امیدوار کھڑے کریں گے اور پوری طاقت سے الیکشن لڑیں گے۔ مدھیہ پردیش میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے، عام آدمی پارٹی کے رہنما نے کہا، “چونکہ مدھیہ پردیش میں ہمارے لیڈروں اور کارکنوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، اس لیے ہم نے اپنی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کو تحلیل کر دیا ہے تاکہ اس میں توسیع کی جا سکے اور نئے چہروں کو شامل کیاجا سکیں۔ .
آئندہ اسمبلی انتخابات میں حکومت بنانے کا دعویٰ
انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگ الیکشن لڑتے ہیں۔ ہماری پارٹی نے تیزی سے مضبوط ہوئی ہے ، جو گزشتہ سال اس وقت منظر عام پر آئی جب ہم نے مدھیہ پردیش میں میونسپل انتخابات کے دوران میئر کا انتخاب جیتا تھا۔ کئی جگہ ہمارے کونسلر بھی جیت حاصل کی ۔ بلدیاتی انتخابات نے دونوں جماعتوں کو ایک زورداراور واضح پیغام دیا ہے۔ سندیپ پاٹھک نے آئندہ انتخابات میں عام آدمی کی حکومت بنانے کا دعویٰ کیا۔
پاٹھک نے کہا کہ عام آدمی پارٹی تیزی سے ملک میں متبادل سیاسی قوت کے طور پر ابھری ہے ، اور صرف 10 سالوں میں دہلی اور پنجاب میں حکومت بنا کر اور گجرات میں عمدہ کارکردگی کرکے ایک قومی پارٹی بن گئی ہے۔گزشتہ دسمبر میں ہوئے گجرات اسمبلی الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے 180 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا ، جن میں سے اس نے پانچ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ جب کہ بی جے پی نے 182 رکنی ایوان میں ریکارڈ 156 سیٹیں جیت کر لگاتار ساتویں بار حکومت بنائی۔
کانگریس کا پریشانی بڑھ سکتی ہے!
دوسری جانب دہلی کے بعد عام آدمی پارٹی نے پنجاب میں تاریخی جیت درج کرکے حکومت بنائی۔ اس کے بعد، پارٹی نے گجرات انتخابات کے دوران بھی اپنی موجودگی درج کراکر کانگریس کا کھیل خراب کیا۔ اب عام آدمی پارٹی نے ایم پی الیکشن میں اترنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد کانگریس کی پریشانی بڑھ سکتی ہے۔
مدھیہ پردیش میں 2018 کے اسمبلی انتخابات میں کل 230 سیٹوں میں سے کانگریس 114 سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری اور بی جے پی کو 109 سیٹیں ملیں۔ کانگریس نے بعد میں کمل ناتھ کی قیادت میں مخلوط حکومت بنائی۔ لیکن مارچ 2020 میں، جیوترادتیہ سندھیا کی قیادت میں کانگریس کے متعدد ایم ایل ایز کے بی جے پی میں جانے کے بعد بھگوا پارٹی اقتدار میں واپس آگئی۔
-بھارت ایکسپریس
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس پیر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ حال ہی میں ملک…
راج ٹھاکرے نے آج (25 نومبر) کو اپنے گھر پر پارٹی لیڈروں کی ایک خود…
دہلی میں ہلکی سے درمیانی دھند کے ساتھ اسموگ رہے گا۔ یہ حالت سانس کے…
جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان نے 15 نومبر کو جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو…
اتوار کے روز جب ٹیم سروے کرنے سنبھل کی جامع مسجد پہنچی تو کچھ لوگوں…
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے مغربی سوڈان میں شمالی دارفور…