قومی

Pradhan Mantri Jan Dhan Yojana : جن دھن کھاتوں میں جمع رقم 2.74 لاکھ کروڑ روپے سے زائد، مستفیدین کی تعداد 57 کروڑ پار

نئی دہلی: وزارتِ مالیات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت کھولے گئے کھاتوں میں مجموعی جمع شدہ رقم بڑھ کر 2,74,033.34 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ مستفیدین کی تعداد بھی بڑھتے ہوئے 57.11 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ یہ معلومات جن دھن یوجنا کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کی گئیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی شمولیت کا دائرہ ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، اس وقت ملک بھر میں 13.55 لاکھ بینک متر برانچ لیس بینکنگ اور بنیادی مالی خدمات فراہم کر رہے ہیں، جن کی بدولت بینکنگ سہولیات دیہی و دور دراز علاقوں تک پہنچ پا رہی ہیں۔

ایک خصوصی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ مالی خدمات کے سکریٹری ایم ناگاراجو نے بتایا کہ ملک میں جن دھن کھاتوں کا اوسط بیلنس بڑھ کر 4,815 روپے ہو گیا ہے، جو مالی شمولیت کی مضبوطی کی علامت ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ حکومت رواں مالی سال میں 3.67 لاکھ کروڑ روپے مختلف فلاحی اسکیموں کے تحت ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر کے ذریعے منتقل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

ایم ناگاراجو نے پردھان منتری جن دھن یوجنا کو ملک کی مالی تاریخ میں ایک بڑا سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2014 میں آغاز کے بعد سے یہ اسکیم مالی شمولیت کی سمت ایک ’انقلاب‘ ثابت ہوئی ہے۔ آج 57 کروڑ سے زائد افراد باضابطہ بینکنگ نظام سے جڑ چکے ہیں، جن میں 78.2 فیصد کھاتے دیہی اور نیم شہری علاقوں میں ہیں، جبکہ خواتین کی حصہ داری تقریباً 50 فیصد ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک کا فنانشل انکلوژن انڈیکس مارچ 2025 میں بڑھ کر 67 تک پہنچ گیا، جو نہ صرف مالی خدمات کے پھیلاؤ کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ ان خدمات کے معیاری استعمال میں اضافے کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

یہ انڈیکس، جو 2021 میں لانچ کیا گیا تھا، بینکاری، بیمہ، پنشن، سرمایہ کاری اور ڈاک خدمات پر مبنی 97 اشاریوں کے ذریعے ملک میں مالی شمولیت کی مجموعی حالت کا جائزہ لیتا ہے۔ اس میں تین اہم ذیلی اشاریے — پہنچ (Access)، استعمال (Usage) اور معیار (Quality) — اس بات کو بھی ماپتے ہیں کہ لوگ مالی خدمات سے کس حد تک واقف ہیں اور انہیں کس درجے میں استعمال کرتے ہیں۔ ملک میں بڑھتی بینکاری رسائی، بڑھتے کھاتوں کا بیلنس، اور صارفین کی بڑھتی ہوئی شمولیت اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ بھارت مالی شمولیت کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

LPU Phagwara Student Protest: پنجاب کی ایل پی یو میں پھر ہنگامہ، گیٹ بند کیے جانے پر بھڑکے طلبہ، کیمپس میں بھاری پولیس فورس تعینات

لولی پروفیشنل یونیورسٹی (LPU) فگواڑہ میں اتوار کی شام ایک بار پھر ہنگامے کی صورتحال…

8 minutes ago

PM Modi Mann Ki Baat: آملے نے بدلی قسمت! ’من کی بات‘ میں پی ایم مودی نے کہا، پرتاپ گڑھ ’وکل فار لوکل‘ کی مثال

وزیر اعظم مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 138ویں…

35 minutes ago

Bihar News: سیلاب متاثرین کے درمیان پہنچے پپو یادو، انتظامیہ پر برہم، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر دیا سخت بیان

پپو یادو نے کہا کہ سیلاب جیسی سنگین صورتحال میں انتظامیہ کی ذمہ داری ہے…

43 minutes ago