قومی

Four labour codes a ‘game changer’ for industry: لیبر ریفارمز سے کاروبار آسان، سیکیورٹی مضبوط اور خواتین کیلئے نئے مواقع-اننت گوئنکا کا بڑا بیان

فکی کے صدر اور آر پی جی گروپ کے وائس چیئرمین اننت گوئنکا نے کہا ہے کہ چار لیبر کوڈز کا نفاذ، جن کے تحت 29 پرانے قوانین کو یکجا کیا گیا ہے، بھارتی صنعت اور ورک فورس دونوں کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے ان کوڈز کو “صنعت اور مزدوروں کے لئے بہترین” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کمپلائنس آسان ہوگا، ورک فورس کی مائیگریشن بہتر ہوگی، سیکورٹی میں اضافہ ہوگا، ریٹائرمنٹ بینیفٹس مضبوط ہوں گے اور خواتین کیلئے نائٹ شفٹس میں کام کرنے کے مواقع بڑھیں گے۔

گوئنکا نے کہا، “کاروبار کے لیے فائدے بہت زیادہ ہیں۔ Ease of Doing Business میں بڑا سدھار ہے اور آگے کے راستے پر بھی واضح سمت ملتی ہے۔”

نارائن مورتی کے 70 گھنٹے کام کے مشورے پر ردعمل

انفوسس کے بانی نارائن مورتی کے 70 گھنٹے ہفتہ وار کام یا چین کے 9-9-6 ماڈل پر جاری بحث کے دوران گوئنکا نے متوازن رائے دی۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کیلئے سخت محنت اور طویل وقت دینا ضروری ہے، لیکن زندگی کے توازن کا احترام کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ آخرکار فرد کی ذاتی امنگوں پر منحصر ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بزنس میں کامیابی کیلئے محنت ناگزیر ہے۔

مزید ریفارمز کی ضرورت

اننت گوئنکا نے انکم ٹیکس، جی ایس ٹی اور لیبر قوانین میں ہونی والی اصلاحات کو حکومت کا مثبت قدم قرار دیا، مگر ساتھ ہی توانائی اور زمین سے متعلق ریفارمز پر مزید کام کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا، “لیبر ریفارمز پر اچھا کام ہوا ہے، مگر توانائی اور زمین پر مزید پیش رفت کی ضرورت ہے، اور ہم حکومت کے ساتھ مل کر اس سمت میں کام کرنے کے منتظر ہیں۔”

ریاستوں میں Ease of Doing Business کا فرق دور کرنے پر زور

فکی صدر نے کہا کہ جہاں مرکز نے اصلاحات کی رفتار تیز رکھی ہے، وہیں ریاستی سطح پر بھی یکسانیت اور عمل درآمد ضروری ہے۔ انہوں نے خود تصدیق (Self-Certification) جیسے اقدامات کو زیادہ ریاستوں میں نافذ کرنے کی سفارش کی۔

انہوں نے کہا، “مرکز اصلاحات کے حق میں بہت مثبت ہے، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ریاستوں میں بھی Ease of Doing Business کو زیادہ یکساں اور تیز بنایا جائے۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی نے فلائی دبئی کے زخمی کیپٹن اسمت مچھارسے کی بات، بہادری کو سراہا

تبوک میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد کیپٹن اسمت  مچھار کو فوری طبی امداد…

48 minutes ago

Yuzvendra Chahal Announcement: یوزویندر چہل کے اچانک ریٹائرمنٹ سے کرکٹ کی دنیا حیران، جانیے کیوں لیا ریڈ بال چھوڑنے کا فیصلہ؟

نارتھمپٹن شائر اور ہندوستانی ٹیم کے اسٹار لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے ریڈ بال کرکٹ…

2 hours ago

Nushrratt Bharuccha Health Update: نُسرت بھروچا کے بالی حادثے پر باضابطہ بیان جاری، ٹیم نے بتایا- ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر

نُسرت بھروچا کے فلمی کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے ’پیار کا پنچ نامہ‘…

2 hours ago