بین الاقوامی

Alaska Earthquake: امریکہ کے الاسکا میں 7.0 شدت کا زلزلہ، جھٹکے کینیڈا تک محسوس،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

امریکہ کے الاسکا اور کینیڈا کی سرحد کے قریب ہفتے کے روز 7.0 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس نے دونوں ممالک کے دور دور تک آباد علاقوں میں رہنے والوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز الاسکا کی دارالحکومت جونو سے تقریباً 370 کلومیٹر شمال مغرب اور کینیڈا کے شہر وائٹ ہارس سے تقریباً 250 کلومیٹر مغرب میں تھا۔ جھٹکے اتنے شدید تھے کہ ہزاروں کلومیٹر دور موجود لوگوں نے بھی زمین کو لرزتے ہوئے محسوس کیا۔خوش قسمتی سے نہ کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع ہے اور نہ ہی سونامی کی کوئی وارننگ جاری کی گئی۔ حکام نے بتایا کہ متاثرہ علاقے زیادہ تر پہاڑی اور کم آبادی والے ہیں، جہاں صرف گھروں کی دیواروں اور شیلف سے سامان گرنے جیسے معمولی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

کینیڈا کے وائٹ ہارس میں رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کی افسر کیلِستا میکلاؤڈ کے مطابق زلزلے کے فوراً بعد ایمرجنسی کالز ملنی شروع ہوگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ “جھٹکے بہت تیز محسوس ہوئے، سوشل میڈیا پر بھی لوگ بڑی تعداد میں بتا رہے ہیں کہ ان کے گھر ہل گئے۔” نیچرل ریسورسز کینیڈا کی سسما لوجسٹ الیسن برڈ کا کہنا ہے کہ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ پہاڑی اور کم آبادی والا ہے، جہاں اب تک کوئی ساختی نقصان سامنے نہیں آیا۔

کینیڈا میں کہاں محسوس ہوئے جھٹکے؟

زلزلے کے مرکز کے سب سے قریب کینیڈا کا شہر ہینز جنکشن بتایا گیا ہے، جو تقریباً 130 کلومیٹر دور ہے اور جہاں 2022 کی مردم شماری کے مطابق تقریباً 1,000 افراد رہتے ہیں۔ امریکہ کا شہر یاکوٹات، جس کی آبادی 662 ہے، مرکز سے صرف 90 کلومیٹر دور واقع ہے، اسی وجہ سے دونوں مقامات پر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر بتائی گئی، یعنی زمین کی سطح کے بہت قریب، جس سے جھٹکے زیادہ شدت سے محسوس کیے گئے۔ اس کے بعد بھی کئی آفٹر شاکس آئے، جس سے لوگوں میں خوف برقرار ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Diwali Celebrations in the US and Canada: امریکہ اور کینیڈا میں دیوالی کی دھوم، نیویارک سے ٹورنٹو تک ، رام لیلا اور آتش بازی سے جگمگائے شہر

کینیڈا کے ٹورنٹو میں جیرارڈ انڈیا بازار کے جیرارڈ اسٹریٹ علاقے میں ہفتے کی شام…

25 seconds ago

PM Modi’s Diwali Message: دیوالی پر وزیر اعظم مودی کا پیغام، بولے- یہ مایوسی پر امید کی ابدی جیت کی علامت ہے

وزیر اعظم مودی نے حکومت ہند کے ’جن سمپرک پورٹل‘ پر جاری اپنے پیغام میں…

1 hour ago

Bank Holiday: آج ہفتہ کو بینک کھلے ہیں یا بند؟ دیوالی سمیت آنے والے دنوں میں بینکوں کی چھٹیوں کی فہرست

 آج بینکنگ کا کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ ایسے میں عام طور پر…

2 hours ago

Rupee jumps 56 paise to 93.91: ڈالر کے مقابلے روپے میں زبردست تیزی، 56 پیسے مضبوط ہوکر 93.91 پر بند

ڈیلروں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی بینک غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی…

3 hours ago