قومی

Jammu Kashmir Election: جموں کشمیر میں صبح گیارہ بجے تک 24.10 فیصد ووٹنگ،حبہ کدل سب سے پیچھے،پرامن ماحول میں ووٹنگ جاری

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔ چھ اضلاع کی چھبیس سیٹوں پرصبح سے ووٹنگ ہورہی ہے۔صبح سے اب تک یعنی گیارہ بجے تک کل چار گھنٹوں میں 24.10 فیصدی ووٹنگ ہوئی ہے، جموں اور کشمیر دونوں صوبوں میں ووٹنگ پرامن ماحول میں ہورہی ہے۔اب تک سب سے زیادہ ووٹ گلبگرہ میں ڈالے گئے ہیں جہاں 35.72 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے، جبکہ سب سے کم ووٹ حبہ کدل میں پڑے ہیں جہاں صرف 7.40 فیصد ہی ووٹ ڈالے گئے ہیں جبکہ  بدھل میں 31.62 فیصد، کالاکوٹ میں 30.74 فیصد، کنگن میں 30.94 فیصد، میندھر میں 30.90 فیصد ،پونچھ میں 34.26 فیصد ، راجوری میں 33.77 فیصد ،ریاسی میں 32.31 فیصد ،سرنکوٹ میں 33.79 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی 26 سیٹوں پر آج (بدھ 25 ستمبر)کو  اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس مرحلے میں 239 امیدواروں  کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ تقریباً 25 لاکھ ووٹر آج گھروں سے نکل رہے ہیں  اور ووٹ ڈال کر تمام امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کررہے ہیں۔

سال 2014سے اب تک 10 سال کے طویل انتظار کے بعد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 24 سیٹوں پر 18 ستمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اب دوسرے مرحلے میں آج 26 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کے دوران ہر پولنگ بوتھ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 26 علاقوں میں 3502 ووٹنگ مراکز بنائے ہیں، تاکہ ووٹر بغیر کسی پریشانی کے اپنے حق رائے دہی کا استعمال آرام سے کر سکیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Gautam Adani: گوتم اڈانی نے بمبارڈیئر کے سی ای او ایرک مارٹیل کے ساتھ ایوی ایشن سیکٹر میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا

اڈانی گروپ کے چیئرمین نے کہا، "ہندوستان کے ایوی ایشن سیکٹر  کی ترقی کو آگے…

2 hours ago