انٹرٹینمنٹ

BJP Distances Itself From Kangana Ranaut’s Farm Laws: کنگنا رناوت  نے زرعی قوانین والے بیان سے لیا یو ٹرن، بی جے پی نے کہا- یہ کنگنا کا ذاتی بیان ہے

بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت نے تین منسوخ شدہ زرعی قوانین کے دوبارہ نفاذ پر تبصرہ کیا تھا۔ جس کے بعد انہیں اپنی پارٹی کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔ بی جے پی نے کنگنا کے بیان سے خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔ جس کے بعد کنگنا  رناوت کو سامنے آ کر وضاحت  دینی پڑی۔ انہوں نے آج واضح کیا کہ یہ ان کے ذاتی خیالات ہیں۔ وہ پارٹی کے موقف کی نمائندگی نہیں کرتی۔

کنگنا رناوت نے لیا  یو ٹرن

بی جے پی لیڈر گورو بھاٹیہ نے کنگنا کی سوشل میڈیا پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کنگنا کا زرعی قوانین پر دیا گیا بیان ان کا ذاتی خیال ہے۔ وہ بی جے پی کی جانب سے ایسا بیان دینے کے مجاز نہیں ہیں۔ اس پر کنگنا  رناوت نے وضاحت بھی دی ہے۔

بی جے پی نے کہا- یہ کنگنا کا ذاتی بیان ہے

گورو بھاٹیہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بی جے پی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے زرعی بلوں پر کنگنا رناوت کے بیان کی حمایت نہیں کرتی ہے۔ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ ان کا ذاتی بیان ہے اور وہ بی جے پی کی جانب سے ایسا بیان دینے کی مجاز نہیں ہے اور یہ زرعی بلوں پر بی جے پی کے نظریے کی عکاسی نہیں کرتی ہے۔ ہم اس بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

کنگنا رناوت نے کہا تھا، “میں جانتی ہوں کہ یہ متنازعہ ہوگا… لیکن مجھے لگتا ہے کہ منسوخ شدہ زرعی قوانین کو واپس لایا جانا چاہیے۔ کسانوں کو خود اس کا مطالبہ کرنا چاہیے، وہ ملک کی ترقی کے ستون ہیں، میری ان سے ایک اپیل ہے۔ اپنی بھلائی کے لیے قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرنا۔”

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

9 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

9 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

10 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

10 hours ago