حزب اللہ کے زیر انتظام میڈیا کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسرائیل نے بعلبک کو شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے جب کہ العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بیروت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ العربیہ کی نمائندہ کے مطابق بیروت اور صیدا کے بیچ واقع علاقے السعدیات پر شدید حملہ کیا گیا۔ اس دوران میں گاڑیوں کی مرمت کے ایک بڑے ورکشاپ کو نشانہ بنایا گیا جس کا مالک حزب اللہ کا ایک رکن ہے۔لبنانی میڈیا نے بتایا ہے کہ بیروت کے جنوب میں الجیہ کے ساحلی ٹاؤن پر بدھ کی صبح ہونے والے حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ایمبولینس کی گاڑیوں کو وہاں جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت کی ایک عمارت کو فضائی حملے کا نشانہ بنانے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ اس نے حزب اللہ کے میزائل اور راکٹ یونٹ کے چیف ابراہیم قبائصی کو نشانہ بنایا اور وہ اس حملے میں مارے گئے۔خبر کے مطابق ابراہیم قبائصی سن 2000 میں حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر ہونے والے ایک حملے میں ملوث تھے جس میں 3 اسرائیلی فوجیوں کو اغوا اور ہلاک کیا گیا تھا۔لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے بیروت پر حملے میں اپنے اہم کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ لبنان کا کہنا ہے کہ صرف امریکہ ہی جنگ بندی ممکن بنا سکتا ہے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق حزب اللہ نے بدھ کی صبح تصدیق کی ہے کہ منگل کو بیروت پر اسرائیلی حملے میں اس کے سینیئر کمانڈر ابراہیم قبیسی کی موت ہوئی ہے۔ابراہیم قبیسی حزب اللہ کے میزائل اور راکٹ گروپ کے کمانڈر تھے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ابراہیم قبیسی اسرائیل پر میزائل حملوں میں ملوث تھے جب کہ انہوں نے سال 2000 میں اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اس حملے میں تین اسرائیل فوجی اغوا اور ہلاک ہوئے تھے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافات میں ایک چھ منزلہ عمارت پر فضائی بمباری کی تھی۔ بمباری میں اس عمارت کی تین منزلیں مکمل تباہ ہو گئی تھیں۔لبنان کے وزیرِ صحت فراس عبیاد نے کہا کہ پیر کی صبح سے جاری اسرائیل کے حملوں میں لگ بھگ 569 شہری ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1900 زخمیوں کو اسپتالوں میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…