ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ عالمی امن دنیا کے پانچ با اثر ممالک کے ہاتھوں میں نہیں ہونا چاہیے۔ غزہ جنگ اقوام متحدہ کے بنیادی مشن کے لیے چیلنج ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داری دنیا میں امن قائم کرنا ہے۔ دنیا کے ممالک ریاست فلسطین کو تسلیم کریں۔ دنیا کے ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر کے تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہوجائیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ہٹلر سے تشبیہ دیتے ہوئےکہا ہےکہ غزہ میں صرف بچے نہیں اقوام متحدہ اور مغرب کی اخلاقی روایات کا بھی قتل ہو رہا ہے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ دنیا کےممالک ریاست فلسطین کو تسلیم کریں، ممالک فلسطینی ریاست تسلیم کرکے تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہوجائیں، اسرائیلی انتظامیہ بنیادی انسانی حقوق نظرانداز کر رہی ہے، مغرب کی تہذیبی روایات و اقدار کا غزہ میں کھلے عام قتل ہو رہا ہے۔
اردوغان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں سے غزہ بچوں اور خواتین کا دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بن گیا ہے، غزہ میں صرف بچے نہیں اقوام متحدہ اور مغرب کی اخلاقی روایات کا بھی قتل ہو رہا ہے، مغرب جن مغربی اخلاقی روایات کادفاع کرتا ہے وہ بھی غزہ میں قتل کی جارہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لبنان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جو اسرائیل کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں، انسانیت کے اتحاد سے اسرائیل کو روکنا ہوگا۔ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ پورے خطے کو “جنگ میں گھسیٹ رہا ہے۔ایردوان نے ایک سخت تقریر میں کہا “غزہ میں نہ صرف بچے بلکہ اقوام متحدہ کا نظام بھی دم توڑ رہا ہے ۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…