جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے، دوسرے مرحلے میں چھ اضلاع کی 26 سیٹوں پر صبح سات بجے سے ووٹنگ ہورہی ہے، شروعاتی دو گھنٹے میں جموں کشمیر کے اندر10 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے، حالانکہ بیشتر پولنگ بوتھ پر ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں ہیں ۔البتہ صبح کے دو گھنٹے کی ووٹنگ میں پونچھ سب سے آگے ہے جبکہ سری نگر میں سب سے کم ووٹنگ ہوئی ہے۔ وہیں بڈگام میں 10.91 فیصد، گاندربل میں 12.61 فیصد، پونچھ میں 14.41 فیصد، راجوری میں 12.71 فیصد ،ریاسی میں 13.37 فیصد اور سرینگر میں 4.70 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی 26 سیٹوں پر آج (بدھ 25 ستمبر)کو اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس مرحلے میں 239 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ تقریباً 25 لاکھ ووٹر آج گھروں سے نکل رہے ہیں اور ووٹ ڈال کر تمام امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کررہے ہیں۔
سال 2014سے اب تک 10 سال کے طویل انتظار کے بعد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 24 سیٹوں پر 18 ستمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اب دوسرے مرحلے میں آج 26 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کے دوران ہر پولنگ بوتھ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 26 علاقوں میں 3502 ووٹنگ مراکز بنائے ہیں، تاکہ ووٹر بغیر کسی پریشانی کے اپنے حق رائے دہی کا استعمال آرام سے کر سکیں۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…