قومی

Jammu Kashmir Elections 2024 Phase 2 Voting: ہم 10 سال سے انتخابات کا انتظار کر رہے تھے، عمر عبداللہ

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور ان کے بیٹے اور پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالنے کے لیے سری نگر کے ایک پولنگ بوتھ پر پہنچے۔ عمر عبداللہ بڈگام اور گاندربل سے پارٹی کے امیدوار ہیں۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم 10 سال سے انتخابات کا انتظار کر رہے تھے۔ انتخابات کا پہلا مرحلہ اچھا رہا۔ ہمیں دوسرے مرحلے سے بھی اچھے ٹرن آؤٹ کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرکت داری حکومت ہند کی وجہ سے نہیں ہے، یہ  حکومت ہند ذریعہ کئے گئے ہر کام کے کے باوجود ہے۔ انہوں نے عوام کی تذلیل کی ہے اور حکومت کی تمام مشینری نے لوگوں کو حراست میں لیا ہے اورانہیں ہراساں کیا ہے۔

کشمیر میں انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ کل 26 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے اور کئی سابق فوجیوں کی قسمت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات کے نتائج بتاتے ہیں کہ یہ مرحلہ ان سیٹوں پر ہو رہا ہے جہاں نیشنل کانفرنس کی مضبوط گرفت سمجھی جاتی ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں یہاں پی ڈی پی کا گراف گرا ہے۔

9 بجے تک 10 فیصد ووٹنگ
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صبح 9 بجے تک 10.22 فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کے باہر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ امید ہے کہ اس مرحلے میں بھی ووٹر ٹرن آؤٹ اچھا رہے گا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Pauri Garhwal Accident: پوڑی گڑھوال حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا دکھ کا اظہار، مہلوکین کے اہل خانہ کو 2-2 لاکھ روپے کی مالی امداد

اتراکھنڈ کے ریکھنی کھال علاقے میں کار تقریباً 300 میٹر گہری کھائی میں گری، 7…

38 minutes ago

حیات اللہ انصاری کی شخصیت، افسانہ نگاری، ناول نگاری، صحافتی خدمات اور سیاسی زندگی پر تبادلہ خیال

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے لکھنؤ کیمپس کی ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرعشرت ناہید نے بطور…

51 minutes ago

No Nation Becomes Great by Erasing Names: عورت کا نام مٹانے سے قومیں عظیم نہیں بنتیں، افغانستان میں خواتین کی شناخت ختم کرنے کی کوشش

طالبان کے دور حکومت میں خواتین کے نام، تعلیم اور ملازمتوں پر پابندیاں اسلام کی…

58 minutes ago

PM Modi on Kashi Tamil Sangamam: کاشی تمل سنگمم کے آغاز پر پی ایم مودی نے خوشی کا کیا اظہار، نوجوانوں تک تروکُرل کی تعلیمات پہنچانے پر زور

وزیر اعظم نریندر مودی نے کاشی تمل سنگمم کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز پر خوشی…

59 minutes ago

خدا بخش لائبریری میں ’زٹلی: اختلاف کی آواز‘ پرمذاکرہ، مغلیہ دورِ زوال کے ایک بے باک شاعر کو کیا گیا یاد

ڈاکٹرسید مبین زہرا نے اپنی کتاب کا تفصیلی تعارف کراتے ہوئے کہا کہ میں نے…

1 hour ago