قومی

Jammu and Kashmir’s hopes soar as G-20 event in Srinagar: جی-20 سمٹ سے جموں وکشمیر کے لئے امیدوں میں اضافہ، نوجوانوں کے لئے بھی پیدا ہوں گے کئی مواقع

سبھی کی نظریں 22 مئی سے سری نگر میں ہونے والے تاریخی تین روزہ جی-20 پروگرام پر مرکوز ہیں۔ اس میٹنگ سے مرکزی حکومت اور جموں وکشمیر انتظامیہ نے یہاں سیاحت میں اضافہ ہونے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

سسٹینیبل ٹورازم، ایڈوینچر ٹورازم، فلم ٹورازم اور ایکو-ٹورازم پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ اس انعقاد کے مقامی نوجوانوں کے لئے کئی مواقع پیدا ہونے اور جموں وکشمیر کی معیشت  کو پھر سے بحال کرنے کی توقع ہے۔

ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس سے قبل پریس کانفرنس کے دوران، جی-20 ایونٹ کے چیف کوآرڈینیٹرہرش وردھن شرنگلا نے سری نگرمیں کی گئی وسیع تیاریوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے فائبرکیبلزکی تیزی سے ترقی اوربچھانے پرزوردیا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir again Becoming a favorite Destination for Filmmakers: مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا- فلم سازوں کے لئے پسندیدہ مقام بنتا جا رہا ہے کشمیرساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب جی-20 کا اجلاس ملک بھرمیں مختلف مقامات پرمنعقد ہو رہا ہے اوراس کے لئے مہم شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہارکیا کہ سری نگرمیں ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس جموں و کشمیر کی معیشت کی بحالی میں معاون ثابت ہو گا اورخطے میں فلمی سیاحت اورماحولیاتی سیاحت کے امکانات پر زور دے گا۔

Bharat Express

Recent Posts

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

18 mins ago

WTC Final 2025: ہندوستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی راہ ہوئی مشکل، آسٹریلیا کو 0-4 سے ہرانا ہوگا

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…

39 mins ago

Jharkhand Elections 2024: خواتین کو 2500 روپے، سلنڈر 450 روپے اور سرنا دھرم کوڈ… جھارکھنڈ کے انتخابات کے لیے آیا I.N.D.I.A. بلاک کا منشور

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…

52 mins ago

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

2 hours ago