قومی

Jammu and Kashmir Police: لشکرطیبہ نے تین دہشت گردوں کو سونپی تھی یہ ذمہ داری، فوج نے کرلیا گیا گرفتار

Jammu and Kashmir Police: جموں وکشمیر پولیس نے فوج کے ساتھ مل کرشمالی کشمیرکے کپواڑہ ضلع میں تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے اور 5 ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کئے ہیں۔ تینوں دہشت گردوں پردو الگ الگ دہشت گرد کارپوریشن میں شامل ہونے کے ثبوت ہیں۔ جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ مصدقہ ذرائع سے ملی جانکاری کی بنیاد پر اس کارروائی کو انجام دیا گیا ہے۔

پولیس نے غیرقانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ پولیس ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے فوج کے 28 قومی رائفلس کے ساتھ مل کر کپواڑہ میں لشکرطیبہ سے منسلک دو دہشت گردوں کو پکڑا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتارکئے گئے دہشت گرد لشکرطیبہ کمانڈرغلام رسول عرف رافعہ رسول کے اشاروں پر کام کر رہے تھے۔ پولیس نے انہیں شتمکم کی طرف جاتے وقت پکڑا۔ گرفتار دہشت گردوں کے نام زبیراحمد، شاہ پیرزادہ اور پیرزادہ مبشریوسف ہے۔ دونوں شتمکم کے رہنے والے ہیں۔

 سرکاری منصوبوں پرنظرہونے کا دعویٰ

پولیس کے دعوے کے مطابق، دہشت گردوں کے پاس سے تقریباً 5 ہینڈ گرینیڈ اورتین موبائل فون برآمد کی گئی ہے۔ شروعاتی جانکاری سے پتہ چلا ہے کہ پکڑے گئے دہشت گردوں کو ان لوگوں کو ٹارگیٹ کرنے کے لئے کہا گیا تھا، جو سرکاری منصوبوں کو فروغ دینے میں شامل ہیں۔ دونوں دہشت گردوں نے اپنے ہینڈلرکو اپنے ٹارگیٹ کی تصاویربھی بھیجی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  Pakistan on BRICS BRICS Summit 2023: پاکستان نے آخر کیوں خود کو بتایا امن پسند ملک؟ برکس میں شامل ہونے کے لئے کیا طریقہ اپنایا، یہاں جانئے خاص باتیں

اس کے علاوہ کپواڑہ پولیس نے 47 آرآر(بہار) کے ساتھ مل کرمصدقہ اطلاع ملنے کے بعد گملّا شال پورہ علاقے میں ایک جوائنٹ چیک پوسٹ بنایا اورگاڑیوں کی تلاشی لی۔ اس دوران ایک گاڑی میں ایک ہینڈ گرینیڈ برآمد کیا گیا۔ گاڑی میں بیٹھے شخص کا نام ظہوراحمد خان ہے۔ پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

11 mins ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

30 mins ago

Quraan Conference: قرآن کانفرنس: ایک تجزیاتی جائزہ

قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…

31 mins ago

Fitistan-Ek Fit Bharat: فٹستان ایک فٹ بھارت 17 نومبر کو 244ویں سیپر ڈے پر ایس بی آئی سی ایم ای سولجراتھون کا کرے گا انعقاد

سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…

32 mins ago