تعلیم اور امور خارجہ کے وزیر مملکت راج کمار رنجن سنگھ نے آج (5 جون) صبح 11 بجے قومی ادارہ جاتی درجہ بندی فریم ورک (این آئی آر ایف) رینکنگ 2023 جاری کی۔ اس فہرست کے مطابق این ٹی آر ایف رینکنگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی تیسرے مقام پر برقرار ہے، جبکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی 9واں رینک حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ وہیں وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ این ٹی آر ایف رینکنگ کے مطابق آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی ایس سی، آئی آئی ایم-احمد آباد، ایمس دہلی ہندوستان کے سرفہرست تعلیمی ادارے ہیں۔
وہیں گزشتہ برسوں کی طرح آئی آئی ٹی مدراس نے مسلسل پانچویں سال مجموعی زمرے کے تحت نمبر 1 کالج اور لگاتار آٹھویں سال بہترین انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
سرفہرست مینجمنٹ کالج آئی آئی ایم-احمد آباد ہے، جبکہ تین انجینئرنگ کالج ٹاپ 10 بی-اسکول زمرے کے تحت ہیں۔ بہترین یونیورسٹی کے زمرے کے تحت، آئی آئی ایس سی بنگلور یونیورسٹی رینکنگ میں سرفہرست ہے جس کے بعد جے این یو اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کا نمبر آتا ہے۔ تین نجی یونیورسٹیوں نے بھی اس فہرست میں جگہ بنائی ہے۔
دہلی کے 3 ادارے ‘مجموعی’ زمرے کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل
بتا دیں کہ اس بار، ‘مجموعی’ زمرہ میں دہلی کے تین ادارے ہیں، یعنی آئی آئی ٹی دہلی، ایمس دہلی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)۔ وہیں آئی آئی ٹی دہلی کو تیسرا، ایمس دہلی کو چھٹا اور جے این یو کو دسویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…