Mukhtar Ansari Life Imprisonment:: عدالت نے پیر کو مختار انصاری کو اودھیش رائے قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنائی۔ وارانسی کی خصوصی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی لگیا ہے۔ 3 اگست 1991 کو کانگریس لیڈر اور سابق ایم ایل اے اجے رائے کے بھائی اودھیش رائے کو وارانسی میں اجے رائے کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ مختار انصاری اس وقت ایم ایل اے نہیں تھے جب انہوں نے یہ جرم کیا تھا۔
مشہوراودھیش رائے قتل کیس نے ملک بھر میں کافی سرخیاں بٹوریں تھیں۔ وارانسی کی ایم پی/ایم ایل اے عدالت آج اس معاملے میں اپنا فیصلہ سنانے جا رہی ہے۔ باہوبلی مختاری انصاری اس قتل کیس میں ملزم ہیں۔ اودھیش رائے کو 3 اگست 1991 کو وارانسی کے لہورابیر علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ مسلح حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اودھیش رائے کو ہلاک کر دیا۔ اودھیش رائے کو کبیر چورا اسپتال لے جایا گیا۔جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ اودھیش رائے کے بھائی اور سابق ایم ایل اے اجے رائے نے مختار انصاری، سابق ایم ایل اے عبدالکلام، راکیش سمیت پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ بعد میں اس کی تحقیقات سی بی سی آئی ڈی کو سونپ دی گئی۔
مختار انصاری ایم ایل اے نہیں تھے جب انہوں نے جرم کیا تھا۔ آج جب کیس کا فیصلہ آرہا ہے تب بھی وہ ایم ایل اے نہیں ہیں۔ کیس کی سماعت کے دوران جون 2022 میں پتہ چلا کہ کیس کی کیس ڈائری غائب ہو گئی ہے۔ وارانسی سے پریاگ راج تک عدالتوں میں ڈائری کی تلاش کی گئی لیکن وہ نہیں ملی۔ پورے کیس کی سماعت فوٹو اسٹیٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ یہ پہلا کیس ہو گا، جب ڈپلیکیٹ کاغذات کی بنیاد پر فیصلہ سنایا جا رہا ہے۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…