Jamia Millia Islamia Entrance Test Rescheduled: لوک سبھا انتخابات 2024 کے سلسلے میں کئی امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے انٹرینس ٹیسٹ کو بھی ری شیڈول کیا گیا ہے۔ جامعہ کے انٹرینس ٹیسٹ سے پہلے، UPSC پریلیمس، ICAI CA مئی 2024 سمیت کئی دوسرے امتحانات کی تاریخیں بھی تبدیل کر دی گئی ہیں۔
منگل کے روز جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جاری کیا نوٹس
منگل کے روز جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) کی طرف سے ایک نوٹس جاری کیا گیا۔ جس میں بتایا گیا کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کی وجہ سے یونیورسٹی نے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخوں میں تبدیلی کی ہے۔ نوٹس کے مطابق، ایم اے اکنامکس، ایم اے اپلائیڈ سائیکالوجی، ڈپلومہ ان انجینئرنگ (ریگولر/سیلف فنانسڈ)، ایم بی اے، ایم بی اے آئی بی (سیلف فنانسڈ)، ایم بی اے انٹرپرینیورشپ اینڈ فیملی بزنس (سیلف فنانسڈ) کورسز میں داخلے کے لیے داخلہ امتحان 09 جون 2024 کو منعقد ہوں گے۔ جبکہ 10 جون 2024 کو بی ایڈ، ایم اے ہیومن ریسورس مینجمنٹ، ایم اے عربی میں داخلے کے لیے داخلہ امتحان ہوگا۔ جبکہ ایم اے سوشل ورک، ایم اے انگلش، بی ایس سی ایروناٹکس (مکینیکل/ایویونکس)، ایم سی اے اور ایم اے ہسٹری کے امتحانات 11 جون 2024 کو منعقد ہوں گے۔
JMI کرتا ہے انٹرینس ٹیسٹ کا انعقاد
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بہت سے کورسز میں داخلہ لینے کے لیے امیدوار کو داخلہ امتحان دینا پڑتا ہے۔ کچھ کورسز میں داخلہ CUET اسکور کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ جبکہ کئی کورسز میں داخلے کے لیے یونیورسٹی کی جانب سے انٹرینس ٹیسٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ یہ یونیورسٹی آرٹس، سائنس، ہیومینٹیز، سوشل سائنسز، تعلیم، انجینئرنگ، طب، قانون، کاروبار سمیت مختلف مضامین میں انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کی سطح کی تعلیم فراہم کرتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے آپ آفیشل ویب سائٹ سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندیش کھالی کی متاثرہ کو بی جے پی نے بنایا اپنا امیدوار، سندیش کھالی کے تلخ تجربات پی ایم مودی کے ساتھ کیا شیئر !
بھارت ایکسپریس۔
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…