قومی

Assembly Bypolll 2024: بی جے پی نے اسمبلی ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا کیا اعلان، بی جے پی نے کانگریس باغیوں کو دیا ٹکٹ

Assembly Bypolll 2024: بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ بی جے پی نے گجرات، ہماچل پردیش، مغربی بنگال اور کرناٹک کی تمام سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ اس میں بی جے پی نے ہماچل پردیش میں کانگریس کے نااہل قرار دیے گئے ایم ایل ایز کے بعد خالی ہونے والی 6 سیٹوں پر ٹکٹ بھی فائنل کر لیے ہیں۔

بی جے پی نے باغیوں کو دیا ٹکٹ

بی جے پی نے ان سیٹوں پر کانگریس کے ایم ایل اے کو ٹکٹ دیا ہے۔ ان سبھی نے کچھ دن پہلے کانگریس سے بغاوت کرکے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ جس میں ایم ایل اے سدھیر شرما، روی ٹھاکر، راجندر رانا، اندر دت لکھن پال، چیتنیا شرما اور دیویندر کمار بھٹو کے نام شامل ہیں۔ ان سبھی نے 23 مارچ کو مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر، سابق سی ایم جے رام ٹھاکر اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت لی تھی۔

ان نشستوں پر اترے امیدوار

بی جے پی نے اب ضمنی انتخاب میں دھرم شالہ سے سدھیر شرما، لاہول اسپتی سے روی ٹھاکر، کٹلیہر سے دیویندر کمار بھٹو، گگریٹ سے چیتنیا شرما، بڑسر سے اندر دت لکھن پال اور سوجن پور اسمبلی سیٹ سے راجندر رانا کو ضمنی انتخاب میں ٹکٹ دیا ہے۔

بی جے پی کے حق میں دیا تھا ووٹ

آپ کو بتاتے چلیں کہ ان تمام 6 ایم ایل ایز کو بجٹ کے دوران ایوان میں موجود رہنے اور ریاستی حکومت کے حق میں ووٹ دینے کے لیے کانگریس پارٹی کے وہپ کی نافرمانی کرنے پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔ ان تمام ایم ایل اے نے کانگریس کے راجیہ سبھا امیدوار ابھیشیک منو سنگھوی کے خلاف بی جے پی امیدوار ہرش مہاجن کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ جس کی وجہ سے ابھیشیک منو سنگھوی کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سندیش کھالی کی متاثرہ کو بی جے پی نے بنایا اپنا امیدوار، سندیش کھالی کے تلخ تجربات پی ایم مودی کے ساتھ کیا شیئر

ہماچل کے علاوہ بی جے پی نے گجرات کی 5، مغربی بنگال کی 2 اور کرناٹک کی 1 اسمبلی نشستوں کے ضمنی انتخابات کے لیے بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

12 minutes ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

2 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

2 hours ago