Congress Candidates 7th List 2024: کانگریس نے منگل (26 مارچ 2024) کی رات لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے ساتویں فہرست جاری کی۔ پارٹی نے چھتیس گڑھ کی چار اور تمل ناڈو کی ایک سیٹ کے لیے اس فہرست میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
چھتیس گڑھ کے سرگوجا (ایس ٹی) سے ششی سنگھ، رائے گڑھ (ایس ٹی) سے ڈاکٹر مین دیوی سنگھ، بلاس پور سے دیویندر سنگھ یادو اور کانکر (ایس ٹی) سے بیریش ٹھاکر کو موقع دیا گیا ہے، جب کہ تمل ناڈو کی مائیلادوتھرائی سیٹ سے آر سودھا کو میدان میں اتارا گیا ہے۔
(Congress Candidates 7th List 2024)یہاں دیکھئے کانگریس امیدواروں کی ساتویں فہرست
کل آئی چھٹی فہرست، یہ تھے پانچ نام
اس سے ایک دن پہلے 25 مارچ 2024 کو کانگریس نے پارٹی امیدواروں کی چھٹی فہرست جاری کی تھی جس میں راجستھان اور تمل ناڈو کے امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس فہرست میں چار امیدوار راجستھان سے (اجمیر – رامچندر چودھری، راجسمند- سدرشن راوت، بھیلواڑہ- ڈاکٹر دامودر گجر اور کوٹہ- پرہلاد گنجال) تھے اور پانچویں امیدوار تمل ناڈو کے ترونیل ویلی سے ایڈوکیٹ سی رابرٹ بروس ہیں۔
بی جے پی کی چھٹی فہرست میں یہ نام
کانگریس سے ایک دن پہلے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی چھٹی فہرست جاری کی تھی، جس میں راجستھان سے لوک سبھا کے دو اور منی پور سے ایک امیدوار کے نام ہیں۔ پارٹی نے راجستھان کے کرولی-دھولپور سے موجودہ ایم پی منوج راجوریا کا ٹکٹ کاٹ کر اندو دیوی جاٹو کو اپنا امیدوار بنایا، جبکہ دوسہ سے مینا جسکور کا ٹکٹ کاٹ کر کنہیا لال مینا کو موقع دیا۔ اس کے ساتھ ہی منی پور کی اندرون منی پور لوک سبھا سیٹ سے مرکزی وزیر ڈاکٹر راجکمار رنجن سنگھ کا ٹکٹ کاٹ کر تھوناوجم بسنت کمار سنگھ کو میدان میں اتارا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…