جامعہ ملیہ اسلامیہ کی این آئی آر ایف رینکنگ 2025 میں تنزی دیکھنے کو ملی۔
نئی دہلی: دفتر، کنٹرولرامتحانات، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آج جامعہ کے اسکولوں کی دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج کا اعلان پروفیسرمظہرآصف شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروفیسرمحمد مہتاب عالم رضوی، مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ کیا۔ 98.3 فیصد لڑکیاں کامیاب ہوئیں اور ان کے مقابلے میں 94.1 فی صد لڑکے کامیاب ہوئے، لڑکیوں نے اس سال دسویں کے امتحان میں لڑکوں کو پیچھے چھوڑدیا۔ اس سال دسویں جماعت کے امتحان میں کل 647 بچے شامل ہوئے تھے جن میں 303 لڑکے اور 344 لڑکیاں تھیں اور کامیابی کا فیصد 96.2 رہا۔
پروفیسر مظہر آصف اور پروفیسررضوی نے دسویں کے امتحان میں کامیاب طلبہ کواس اہم کامیابی پر مبارک باد دی اور خاص طور سے انھوں نے لڑکیوں کے مظاہرے کی ستائش کی، جنھوں نے98.3 فیصد کا اعلیٰ پاسنگ پرسینٹیج حاصل کیا۔ 96.2 فیصد کے مجموعی پاسنگ فیصد کے لیے انھوں نے اساتذہ اور جامعہ اسکول کے اسٹاف کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے طلبہ کے تئیں ان کے عہد، کوشش اوروقف ہونے کا اندازہ ہوتاہے۔
پروفیسر پون کمارشرما، کنٹرولرامتحانات نے پروفیسرمظہرآصف اورپروفیسرمحمد مہتاب عالم رضوی کی رہنمائی اورلگاتارمدد اورتعاون کی فراہمی کے لیے پرخلوص ستائش کی، جس سے نتائج کے بروقت اعلان اورامتحان کوخوش اسلوبی سے منعقد کرانے میں کافی مددملی۔ انھوں نے ڈاکٹر احتشام الحق، ڈپٹی کنٹرولرامتحانات، ڈاکٹرسنیل، اسسٹنٹ کنٹرولرامتحانات، ڈاکٹرخالد رضا، اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر محمد وجاہت،اسسٹنٹ رجسٹرار(امتحانات) اوردفترکنٹرولرامتحانات کی سخت کاوشوں اورامتحان کے نتائج کے سلسلے میں ان کے وقف ہونے نے نتائج کے بروقت اعلان کوآسان اورسہل بنایا۔
پروفیسرپون کمارشرما نے کہا کہ”امتحان کے نتائج کا بروقت اعلان ہماری امتحان ٹیم کی سخت کاوشوں،خوش اسلوبی سے کام کرنے کی مہارت اوراپنے فرائض کے تئیں وقف ہونے کا ثبوت ہے۔ ہم امتحانات کی تمام کاروائیوں میں شفافیت اوراعلیٰ معیارکوبرقرار رکھنے کے لیے پابند عہد ہیں۔
ذیل میں دسویں جماعت کے ٹاپرز کی فہرست
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کی فہرست یہاں دی جارہی ہے۔ 98.71 فیصد کے ساتھ پہلی پوزیشن بشریٰ گوہراور توصیف عالم کے درمیان ٹائی رہی۔ علیشہ عمران نے 98.57 نمبرات کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ 98.29 فیصد کے ساتھ تین طلبہ تسمیہ افروز، صادق انبساط اورسعدیہ بانو تیسری پوزیشن پررہے۔ جامعہ ملیہ میں پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ دسویں جماعت کے نتائج کو طلبہ جامعہ کی امتحان سے متعلق آفیشیل ویب سائٹ پر بھی دیکھا گیا۔
جسٹس دتا نے کہا کہ اگرچہ دونوں ججوں کا نتیجہ مختلف ہے، لیکن ان کا…
سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ رواں سال نافذ کیا گیا نیا…
قاضی توقیر سے گفتگو کے دوران گلّو نے اپنی زندگی کے اس مشکل دور کو…
۔شعیب جمائی نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے…
بھارت اور ایران کے درمیان مقابلے کے پہلے ہاف میں زبردست کشمکش دیکھنے کو ملی۔…
وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم نے علاج کے اخراجات میں ریکارڈ بچت کو…