قومی

Trump’s U-turn on ceasefire: ہندوستان-پاکستان کے مابین ثالثی والے بیان پر ڈونالڈ ٹرمپ نے لیا یوٹرن،کہا-میں نے نہیں کرایا سیز فائر معاہدہ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں اپنے کردار کے حوالے سے ایک بار پھر چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں مدد کی ہے، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ وہ براہ راست یہ نہیں کہنا چاہتے کہ انہوں نے ثالثی کی تھی۔ایک تقریب کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میں نے ثالثی کی بلکہ میں نے اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد کی جو گزشتہ ہفتے بھارت اور پاکستان کے درمیان خطرناک ہوتا جا رہا تھا۔

بتادیں کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 10 مئی کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، ٹرمپ نے اس بارے میں  ایکس پر ایک پوسٹ  کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ سمجھداری اور دانشمندی کا مظاہرہ کرنے پر دونوں ممالک کو مبارکباد۔ امریکہ نے جنگ بندی کے فیصلے کو دونوں ممالک کی دانشمندی اور ذہانت قرار دیا تھا۔ ٹرمپ نے اس فیصلے پر ہندوستان اور پاکستان دونوں کو مبارکباد بھی دی تھی۔

بھارت نے اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا

تاہم بھارتی حکومت نے ٹرمپ کے اس دعوے کو بھی مسترد کر دیا کہ انہوں نے تجارت روکنے کی دھمکی دے کر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کرانے میں مدد کی تھی۔ حکومت نے واضح طور پر کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ فوجی کشیدگی کے دوران ہندوستان اور امریکہ کے درمیان کسی بھی بات چیت کے دوران تجارت کا مسئلہ نہیں اٹھایا گیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان پر میڈیا کے سوالوں  کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے واضح کیا تھاکہ ‘پاکستان کے ساتھ سیز فائر معاہدے کے دوران ہندوستانی اور امریکی قیادت رابطے میں تھی، لیکن تجارت پر کوئی بات نہیں ہوئی۔اب ٹرمپ نے اپنے ثالثی والے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نے سیز فائر کرایا ہے ،البتہ میں کوشش ضرور کی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Amit Shah Punjab Visit: منشیات کے بحران اور انتخابی تیاریوں کے درمیان امت شاہ 20 اکتوبر کو پنجاب کا کریں گے دورہ

منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…

20 minutes ago

Gwalior Tragedy: گوالیار حادثہ: شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر 14 افراد ہلاک، امت شاہ نے تعزیت کا کیا اظہار

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر…

56 minutes ago

Neha Bora Controversy: نیہا بورا، عمر خالد اور بنگلہ دیش کا کیا تعلق ہے؟ احتجاج کے درمیان کیسے گھریں آئیسا کی صدر

جے این یو میں آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا کے عمر…

1 hour ago

Adani Group News: وشاکھاپٹنم میں اڈانی کا ’میگا پلان‘، ماحولیاتی کارکنوں کے احتجاج کے بعد پوری حکمت عملی تبدیل

اڈانی گروپ اور گوگل کے مجوزہ اے آئی ڈیٹا سینٹر میں پانی کے استعمال پر…

2 hours ago