قومی

ISRO Mission in 2023: سال 2022 میں اسرو نے لانچ کئے 5 بڑے خلائی مشن، ان بڑے مشن کے ساتھ 2023 میں تاریخ رقم کرنے کو تیار

ISRO Mission in 2023: سال 2023  کا آغاز ہوچکا ہے۔ ہر سال کی طرح ہی 2023  میں بھی ہندوستانی خلائی تحقیق (اسرو) کئی بڑی حصولیابی کو اپنے نام کرے گا۔ سال 2023 میں اسرو کئی مشن لانچ کرے گا، جس میں آدتیہ ایل 1 سن اور چندریان-3 شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسرو گگنیان مشن کو بھی لانچ کرے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ گگنیان ہندوستان کا پہلا انسان بردار خلائی مشن ہو گا۔

ہندوستانی خلائی تحقیق (اسرو) 2023 کے ابتدائی مہینوں میں آدتیہ سوریہ مشن شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ خلائی جہاز کو سورج زمین کے نظام کے لاگرینج پوائنٹ-1 (ایل -1) کے چاروں طرف ایک ہیلوآربٹ میں رکھا جائے گا، جو ہمارے سیارے سے تقریباً 15 لاکھ کلومیٹر دور ہے۔ ایل-1 پوائنٹ کے آس پاس واقع ایک سیٹلائٹ سے سورج کو بغیر کسی گرہن کے مسلسل دیکھا جا سکتا ہے۔ مشن میں سورج  کے کورونا، کروموسفیئر اور فوٹو اسفیئر، اس سے نکلنے والے  ذرات کے بہاؤ اور اس سے نکلنے والے مقناطیسی میدان کی طاقت کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔

دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا ہندوستان

اسرو جون 2023  میں اپنے تیسرے چاند مشن، چندریان-3 کو بھی لانچ کرنے والا ہے، جو ہندوستان کے مستقبل کے انٹرپلینیٹری ایکسپلوریشن کے لئے بے حد ضروری ہے۔ لینڈر روورمشن چندریان -2 آربرٹر پر منحصر کرے گا، جو پہلے سے ہی چاند کا چکر لگا رہا ہے۔ 7 ستمبر2019 کو چندرما پر چندریان-2 لینڈر کے حادثہ میں تباہ ہونے کے سبب ہوئی خرابی کو ٹھیک کرنے کے لئے اسرو نے لینڈر سسٹم میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ ہندوستان چاند کے جنوبی قطب پر کامیابی کے ساتھ سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Sultanpuri Accident: دہلی میں لڑکی کو گھسیٹ کر لے جانے والی کار کی سیٹ پر ایف ایس ایل ٹیم کو خون کے نشان نہیں ملے

گگنیان مشن کا آغاز کرے گا اسرو 

 اسی سال 2023 کے آخرمیں اسرو گگنیان مشن لانچ کرے گا۔ یہ پہلا بغیر پائلٹ مشن ہے، جو انسانی درجہ بندی والے لانچ مدارماڈیول سسٹم کا مظاہرہ کرتا ہے۔ اس کے بعد ایک اور بغیرپائلٹ مشن اورانسانی خلائی مشن ہوگا، جس میں تین ایسٹروناٹ شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: New Year Party: نئے سال کے جشن میں خوب چھلکا جام ، نوئیڈا میں 31 دسمبر کی رات لوگوں نے 9 کروڑ کی پی شراب

خلائی شعبے میں بہت اہم تھا سال 2022 

سال 2022  بھی ہندوستانی خلائی تحقیق (اسرو) کے لئے کافی اہم رہا ہے۔ خلائی شعبے میں اسرو نے 2022 میں بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے پانچ بڑے مشن لانچ کئے۔ مودی حکومت کی مدت میں اسرو نے 44 خلائی شٹل مشن، 42 لانچ وہیکل مشن اورپانچ ٹیکنالوجی دکھانے والے مشن لانچ کئے گئے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

27 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

56 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago