Delhi Crime News: دہلی میں لڑکی کو گھسیٹنے اور موت کے معاملے میں وزارت داخلہ ایکشن میں آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) کے حکم پر وزارت داخلہ نے دہلی واقع سلطان پوری کے کنجھاولا سانحہ پر دہلی پولیس کمشنر سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ رپورٹ دہلی پولیس (Delhi Police) کی سینئر خاتون افسر کو دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سلطان پوری کے کنجھاولا میں ایک لڑکی کو کئی کلو میٹر تک گاڑی سے گھسیٹنے اور پھر اس کی موت ہوجانے کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق، حادثہ کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے افسران کو احکامات دے کر دہلی پولیس کمشنر سے پورے معاملے میں تفصیلی رپورٹ دینے کو کہا ہے۔ اطلاع کے مطابق، دہلی پولیس میں اسپیشل کمشنر شالنی سنگھ (Special Commissioner Shalini Singh) کو پورے معاملے کی جانچ کرکے وزارت داخلہ کو یہ تفصیلی رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ہماری جانچ کے مطابق، یہ ایک خطرناک حادثہ تھا۔ حادثہ کے وقت کارمیں موجود سبھی 5 لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمین کی پہچان دیپک کھنہ، امت کھنہ، کرشنا، مٹھو اور منوج متل کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ڈاکٹروں کے بورڈ کے ذریعہ مہلوک لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔ ڈی سی پی ہریندر کمار سنگھ نے کہا کہ ایف آئی آر میں آئی پی سی کی دفعہ 304 بھی جوڑی گئی ہے تاکہ ملزم کو آسانی سے ضمانت نہ ملے۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ دہلی پولیس کو صبح تقریباً 4 بجے سلطان پوری علاقہ کے کنجھاولا مین روڈ پر نیم برہنہ حالت میں ایک لڑکی کی لاش پڑے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ جسم میں ہر جگہ گھسیٹنے کے نشان تھے۔ فی الحال معاملے میں پولیس نے کار سوار پانچ لڑکوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…